صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند  75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کل قوم سے خطاب کریں گی

Posted On: 24 JAN 2024 4:30PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو کل (25 جنوری 2024) کو 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گی۔

ان کے خطاب  کو  شام 7 بجے سے  ہندی میں آکاشوانی کے پورے قومی نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا اور دوردرشن کے تمام چینلوں  پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔  اس کے بعد اس کا انگریزی ورژن پیش کیا جائے گا۔ دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں خطاب کی نشریات دوردرشن کے علاقائی چینلوں کے ذریعہ علاقائی زبانوں میں نشر کی جائیں گی۔ اے آئی آر  علاقائی زبانوں کے ورژن  9 بجکر 30 منٹ  سے  اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورکس پر نشر کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U- 3963



(Release ID: 1999157) Visitor Counter : 79