وزارات ثقافت
پہلی بار 100 خواتین فنکار روایتی سازوں کے ساتھ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز کریں گی
حکومت نے ‘اننت سوتر’ نمائش کے ذریعے خواتین کی طاقت کو خراج تحسین پیش کیا
وزارت ثقافت کی جھانکی ‘‘مادر جمہوریت’’ میں جمہوریت کے ارتقاء کو دکھایا جائے گا جو روایتی بیلٹ سے ای وی ایم میں منتقلی کو پیش کرے گی
Posted On:
23 JAN 2024 8:00PM by PIB Delhi
پہلی بار، 100 خواتین فنکار اپنی اپنی ریاستوں کے ملبوسات میں سنکھ،ڈرم اور دیگر رواتی ساز بجاتےہوئے ‘وکست بھارت’(ترقی یافتہ ہندوستان) اور‘ہندوستان:مادر جمہوریت ’ کے موضوعات پر پریڈ کا آغاز کریں گی۔ مزید برآں، پہلی بار 30 ریاستوں کی 1500 خواتین فنکار لوک اور کلاسیکی رقص پیش کریں گی۔ اس کے ساتھ تمام ریاستوں سے تقریباً 1900 ساڑیاں کرتویہ پتھ پر دکھائی جائیں گی۔ یہ اطلاع وزیر مملکت برائے ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی نے دی۔ وہ نیشنل میڈیا سنٹر، نئی دہلی میں 23 سے 31 جنوری تک جمہوریت کے ہفتے کے دوران وزارت ثقافت کے مختلف ثقافتی اجزاء کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ کانفرنس کے دوران وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن؛ ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوما نندوری، ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ امیتا پرساد سارابھائی، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی اور سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا بھی موجود تھیں۔
جناب گووند موہن نے اپنے ابتدائی تبصروں میں شمولیت پر مبنی مزید نمائندگی کی طرف ایک قدم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا،‘‘حکومت کے فلسفے کے ساتھ ہم آہنگ، ہمارا مقصد یوم جمہوریہ اور ہفتہ جمہوریہ کے روایتی انعقاد میں ثقافتی عنصر کے انضمام کو مضبوط بنانا ہے۔ روایتی طور پر ملک کی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر مرکوز، اس پر دی جانے والی توجہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے۔حکومت کی پالیسیو ں میں ہمارے ملک کی متنوع ثقافت کی زیادہ سےزیادہ پیش کش شامل ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس بار ثقافتی نمائش بڑے پیمانے پر ہونے کی توقع ہے، جس میں فنکارانہ اور ثقافتی اظہار کی ایک وسیع رینج کی نمائش ہوگی۔ اس سےملک کے تمام خطوں سے رابطہ قائم ہوگا ، جس سے اس کے لوگوں کے ساتھ گہرے روابط کو فروغ ملے گا۔ اس کا مقصد ‘‘کسرت میں وحدت ’’ کے پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے، جو ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کی روح ہے ، جو کہ مجموعی گورننس کی بنیاد اور بنیادی پالیسی ہے۔
سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے بتایا کہ یوم جمہوریہ پریڈ ہمیشہ فوجی بینڈ کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ تاہم اس بار خواتین فنکار روایتی سازوں کے ساتھ پریڈ کا افتتاح کریں گی۔ یہ خواتین فنکار گزشتہ ایک ماہ سے ڈانس پرزنٹیشن کی مشق کر رہی ہیں۔
مرکزی وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری امیتا پرساد نے کہا کہ 75 ویں یوم جمہوریہ کا آغاز پراکرم دیوس سے ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کے احاطے میں کیا۔ لال قلعہ میں سات دن تک پروگرام چلیں گے۔ اس مقام کا انتخاب نیتا جی کے لال قلعہ سے تعلق کی وجہ سے ہے۔ للت کلا اکیڈمی اور نیشنل آرکائیوز مختلف نمائشوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ سبھاش چندر بوس نیتا جی کی زندگی سے متعلق ضروری دستاویزات، بشمول خطوط اور آڈیو تقریروں کی نمائش کی جارہی ہے۔ سینڈآرٹسٹ سدرشن پٹنائک بھی موجود رہیں گے۔ مزید برآں، ان کی زندگی پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے ایک 270 ڈگری تھیٹر بنایا گیا ہے، جس کی اسکرپٹ اتل تیواری نے تیار کی ہے۔ یہ پروگرام 31 جنوری تک جاری رہیں گے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس بار کرتویہ پتھ پر ‘اننت سوتر’ کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش جاری رہی ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اس نمائش کے لیے نوڈل ایجنسی ہے، جس کا اہتمام کرتویہ پتھ کے دونوں جانب کیا گیا ہے۔ ہم ‘اننت سوتر’ کے ذریعے خواتین کی طاقت کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ خاص طور پر، ایک‘کیو آر کوڈ’ فراہم کیا گیا ہے۔ اسکین کرنے پر، کوئی بھی اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کی ویب سائٹ تک براہ راست رسائی اور ساڑی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکے گا۔ کشمیر اور پنجاب کے کوٹا پنتھی آرٹ کو پیش کرنے والی 150 سال پرانی ایک ساڑی کی بھی نمائش کی جائے گی۔
اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے ممبر سکریٹری،ڈاکٹر سچیدانند جوشی، نے واضح کیا کہ اس بار ثقافت کی وزارت کی جھانکی کاموضوع ‘ مادر جمہوریت ’ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘مادر جمہوریت ’ کے موضوع پر وزارت ثقافت کی جانب سے کی گئی وسیع تحقیق پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے فن پارے میں جھلکتی ہے۔ جھانکی کا پہلا ٹریلر ویدک دور یا اس سے پہلے کی جمہوری روایات کی پاسداری کو واضح کرے گا، جس میں جوناگڑھ کے اشوک کے کتبوں کی نقل پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دوسرے ٹریکٹر پر ایک تصویر دکھائی ہے، جس میں ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بابا صاحب امبیڈکر کو آئینی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راجندر پرساد کو آئین کو پیش کرتے ہوئےدکھایا گیا ہے۔ جمہوریہ ہند کے 75 ویں سال کا جشن مناتے ہوئے، اس تاریخی لمحے کا دوبارہ نظارہ کرنا موزوں ہے۔ مزید برآں، ہمارے پاس ایک منفرد پیشکش ہے، جو ممکنہ طور پر پہلی بار کرتویہ پتھ پر دکھائی جا رہی ہے۔ جھانکی کی انفرادیت 3- ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مواد کو پیش کرنے میں مضمر ہے جسے ‘اینامورفک’ کہا جاتا ہے۔ اس میں جمہوریت کے ارتقاء کو دکھایا جائے گا، جس میں روایتی بیلٹ سے ای وی ایم کی طرف منتقلی کو پیش کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 3946)
(Release ID: 1999069)