نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، فٹ انڈیا مشن ‘فٹ انڈیا چیمپئنز’ پوڈ کاسٹ سیریز شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار


شیتل دیوی، نیرج چوپڑا، فٹ انڈیا چیمپئنز کی پوڈ کاسٹ سیریز کا آغاز کریں گے

دس قسطوں کی سیریز یوٹیوب سمیت متعدد ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگی

Posted On: 23 JAN 2024 4:06PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کا ایک فلیگ شپ پروگرام، فٹ انڈیا مشن ،‘فٹ انڈیا چیمپئنز’ پوڈ کاسٹ سیریز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسے GOQii کے ساتھ شراکت داری میں شروع کیا جا رہا ہے، جو فٹنس سیکٹر میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے اورجو اپنی ڈیجیٹل اور ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کا فعال طور پر نظم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H8XJ.jpg

کیپشن: ایس آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور میزبان ایکتا وشنوئی کے ساتھ فٹ انڈیا چیمپئنز پوڈ کاسٹ میں ورلڈ اور اولمپک جیولن چیمپئن نیرج چوپڑا

ایک اختراعی سیریز جو ہندوستان کے کھیلوں کے ہیروز کے شاندار کارناموں اور متاثر کن کہانیوں کو پیش کرتی ہے، 27 جنوری سے شروع ہوگی۔ بازوؤں سے محروم سنسنی خیز تیر انداز شیتل دیوی، جنہوں نے ہانگزو میں 2023 کےاپنے پہلے ایشین پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیت کر طوفان برپا کردیاتھا،افتتاحی ایپی سوڈ پیش کریں گی۔

جموں کی تیر انداز نے انکشاف کیا ‘‘میں ہر روز 6سے7 گھنٹے مشق کرتی ہوں، اپنے دن کا آغاز کمان کو کھینچنے سے کرتی ہوں اور پھر اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ میچ کھیلنا شروع کرتی ہوں۔ میرا منتر ہے ‘کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی’ اور اس سے مجھے میچ جیتنے میں مدد ملتی ہے’’۔

عالمی اور اولمپک جیولن چیمپیئن نیرج چوپڑا، جو مقررین کی اس قابل رشک فہرست میں نمبر 2 ہوں گے، نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے نامعلوم پہلوؤں اور ایک نوجوان کے طور پر اپنی زندگی میں آنے والی پیچیدگیوں موڑ کا انکشاف کیا ہے۔ دنیا کے  سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک، چوپڑا صحت مند طرز زندگی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں اور یہ کہ کس طرح  یہ دماغ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔

فٹنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، چوپڑا نے کہا: "ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نے ‘فٹنس کی ڈوز، آدھا گھنٹہ روز’ کی کلریئن کال دی ہے، لیکن آپ روزانہ 30 منٹ سے زیادہ بھی مشق  کرسکتےہیں۔ یہ آپ کے جسم کی ضروریات پر منحصر ہے اور اسے مناسب توازن کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے اور آپ کے جسم کو زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چوپڑا کا ایپی سوڈ 10 فروری کو نشر کیا جائے گا۔

دس حصوں پر مشتمل سیریز، گہری اور بصیرت انگیز بات چیت سے پر ہے۔ محترمہ ایکتا وشنوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اس کی میزبانی کی ہے۔ وہ فٹ انڈیا کی مشن ڈائریکٹر بھی ہیں۔  یہ ایپی سوڈ یوٹیوب سمیت متعدد ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوں گے۔

ہر دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو ریلیز ہونے والی قسطیں، ارجن واجپائی جیسے ایتھلیٹس اور فٹنس انفلوینسرسمیت متعددشخصیات پر مشتمل ہوں گی۔ ٹوکیو پیرالمپکس کے گولڈ میڈلسٹ سمیت انٹیل، کامن ویلتھ گیمز 2022 کے گولڈ میڈلسٹ باکسر نیتو گھنگھاس ان دیگر شخصیات  میں شامل ہیں جنہوں نے فٹ انڈیا چیمپئنز پوڈ کاسٹ سیریز میں حصہ لیا ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستانی  کھلاڑی جولائی-اگست 2024 میں پیرس اولمپکس کی تیاری کر رہے ہیں ۔اس سیریز کا مقصد کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو ہندوستان کے کھیلوں کے آئیکنز کے طرز  زندگی سے واقف کرانا ہے۔

فٹ انڈیا موومنٹ کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2019 میں کیا تھا جس کا مقصد لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ اس کے بعد سے اس تحریک نے پورے ہندوستان میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے، جس میں جسمانی سرگرمی اور صحت مند عادات کو فروغ دینے کے لیے مختلف قسم کے اقدامات اور پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔

*********

ش ح۔م م  ۔ ج

Uno3917



(Release ID: 1998838) Visitor Counter : 63