وزارت اطلاعات ونشریات

بھیشم کیوب ایودھیا دھام میں بروقت طبی خدمات فراہم کرتا ہے

Posted On: 22 JAN 2024 3:46PM by PIB Delhi

بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ایودھیا میں تعینات ایک جدید ترین موبائل ہسپتال، پروجیکٹ آروگیہ میتری کے بھیشم کیوب نے 65 سالہ جناب رام کرشن شریواستو کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب شریواستو کو پران پرتیشٹھا تقریب کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا، وہ بے ہوش ہو گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10COH.jpg

بھیشم کیوب سے بھارتی فضائیہ کی ریپڈ ریسپانس ٹیم نے واقعے کے ایک منٹ کے اندر جناب شریواستو کو نازک صورتحال سے باہر نکالا۔ اس طرح اس نازک گھڑی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں خطرے سے نکالا گیا۔ کسی تکلیف دہ چوٹ یا طبی ایمرجنسی کے بعد پہلا گھنٹہ کامیاب ہنگامی علاج کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔

ابتدائی تشخیص پر جناب شریواستو کو خطرناک حد تک ہائی بلڈ پریشر سے متاثر پایا گیا، جو170 210/ایم ایم ایچ جی پر ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیم نے ان کی صحیح تشخیص کی اور مناسب ضابطے کے مطابق ان کا علاج کیا۔

اس فوری علاج سے ان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27C2D.jpg

بھیشم کیوب کی جدید سہولیات اور ہنر مند طبی عملے نے اس بات کو یقینی بنایا ک جناب شریواستو کو ہسپتال کی معیاری دیکھ بھال موقع پر بروقت ملے اور سنہری گھڑی کے دوران ان کی حالت کو مؤثر طریقے سے مستحکم کیا۔

اس اہم طبی امداد نے انہیں مزید مشاہدے اور خصوصی انتظام کے لیے سول ہسپتال میں محفوظ طور پر منتقل کرنے کی اجازت دی۔

اس فوری طبی امداد کی کامیابی ہنگامی حالات میں فوری، اعلیٰ معیار کی طبی نگہداشت فراہم کرنے میں موبائل ہسپتال یونٹس جیسے بھیشم کیوب کے اہم کردار کو نمایاں کرتی ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں وقت کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔

پروجیکٹ آروگیہ میتری ایسے نازک حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں چلتے پھرتے ہسپتال کی کارکردگی اور صلاحیت پر زور دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 3898)



(Release ID: 1998671) Visitor Counter : 43