وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پران پرتشٹھا کے لیے اپنی نیک  خواہشات پیش کرنے کے لیے صدرجمہوریہ  کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 21 JAN 2024 11:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل ایودھیا دھام  میں  شری رام مندر کے مقام پر منعقد کی جانے والی پران ترشٹھا تقریب کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرنے کے لئے صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے اظہار تشکر کیا۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی لمحہ، ملک کی وراثت اور ثقافت کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ  بھارت کے ترقیاتی سفر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

صدرجمہوریہ نے پران پرتشٹھا سے قبل شام  کو  وزیر اعظم کو ایک خط تحریر کیا تھا۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’عزت مآب  @rashtrapatibhvnجی،

ایودھیا دھام میں رام للا کی پران-پرتشٹھا کے مقدس موقع پر نیک خواہشات پیش کرنے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تاریخی لمحہ بھارتی وراثت اور ثقافت کو مالامال کرنے کے ساتھ ہی ہمارے ترقی کے سفر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ ‘‘

******

شح۔ ع م ۔ م  ص

U-NO.3874



(Release ID: 1998499) Visitor Counter : 52