صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے سرکردہ خواتین اسٹارٹ اپس اور یونیکورنس کے ساتھ بات چیت کی
آپ محض ایک کاروباری رہنما نہیں ہیں؛بلکہ آپ تبدیلی کے محسن ہیں: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خواتین کاروباریوں سے خطاب
Posted On:
18 JAN 2024 2:17PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (18 جنوری 2024) کو راشٹرپتی بھون میں خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی، جو سرکردہ اور معروف اسٹارٹ اپس اور یونیکورن کی مشترکہ بانی شریک ہیں۔ یہ میٹنگ "عوام کے ساتھ صدر" کی پہل کے تحت ہوئی، جس کا مقصد لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنا اور ان کے تعاون کو تسلیم کرنا ہے۔
خواتین صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان خواتین صنعت کاروں نے ہندوستانی کاروباری ماحول کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ پروگرام ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ملک میں کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس پروگرام کے مقصد کو حاصل کرنے میں انمول تعاون کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے نوجوانوں کی اختراعی کوششوں کی وجہ سے، آج ہندوستان کے پاس تقریباً 1,17,000 اسٹارٹ اپس اور 100 سے زیادہ یونیکورنس کے ساتھ دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا سفر اور کامیا بیاں بطور کاروباری افراد لوگوں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔ ٹیک اسٹارٹ اپس سے لے کر سماجی کاروباری اداروں تک، ان کا کام صنعت کاری کی دنیا میں ہندوستانی خواتین کی صلاحیتوں کے متنوع جہتوں کے بارے میں ایک متاثر کن بصیرت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون صرف معاشی ترقی تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ انہوں نے روایتی رکاوٹوں کو توڑا ہے اور آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے کا راستہ دکھایا ہے۔ وہ ایک جامع معاشی مستقبل کے معمار ہیں، جس میں ترقی کی راہ جنس کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہنر اور خواہش کی بنیاد پر ہموار ہوتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ صرف کاروباری رہنما نہیں ہیں، وہ تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ لاکھوں نوجوان خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں جو اپنی ترقی اور آگے بڑھنے کا خواب دیکھنے کی ہمت رکھتی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے خواتین کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ دیگر کاروباری خواتین کی شناخت کریں اور انہیں بااختیار بنانے کے سفر میں ان کی مدد کرنے کے نئے طریقوں کے بارے میں سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جو مالی طور پر خود مختار بننے کا خواب دیکھتی ہیں، لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ اس مقصد کے حصول کے لیے انہیں کیا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کا اثر پیدا ہونا چاہیے، تاکہ ہم ملک کے تمام حصوں سے ایسی کامیابی کی کہانیاں سن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کرنا چاہئے جہاں ہر خاتون بااختیار ہو اور ہر نوجوان خاتون اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-3751
(Release ID: 1997346)
Visitor Counter : 100