وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے مشن کے تعینات کردہ پلیٹ فارم نے خلیج عدن میں ایک بحری کارروائی انجام دی
Posted On:
18 JAN 2024 2:40PM by PIB Delhi
بحری قزاقی کی روک تھام کی کارروائیوں کے لیے خلیج عدن میں تعینات مشنآئی این ایس وشاکھاپٹنم، نے17جنوری2024 کو23:11 بجے ڈرون حملے کے بعد مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار ایم وی جینکو پیکارڈی کی ایک پریشانی کال کا فوری جواب دیا۔
آئی این ایس وشاکھاپٹنم خلیج عدن میں بحری قزاقی کی روک تھام کے لیے گشت کر رہا ہے۔اس پلیٹ فارم کو ایک پریشانی کال موصول ہوئی، جس کے بعد اس نے مدد فراہم کرنے کے لیے 18 جنوری2024کو00:30 بجے بحری جہازوں کو روکا۔ ایم وی جینکو پیکارڈی نے، جس میں عملے کے 22 افراد سوار تھے، جن میں09 ہندوستانی شامل تھے، نے بتایا کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
آئی این ایس وشاکھاپٹنم سے ہندوستانی بحریہ کے ای او ڈی ماہرین 18 جنوری2024 کے اوائل میں تباہ شدہ علاقے کا معائنہ کرنے کے لیے جہاز پر سوار ہوئے۔ای او ڈی ماہرین نے مکمل معائنہ کے بعد علاقے کو مزید آمدورفت کے لیے محفوظ بنا دیا ہے۔اب یہ جہاز کال پر کارروائی کرنے کے لیے اگلی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
*************
ش ح ۔ا س۔ن ع
U. No.3752
(Release ID: 1997324)
Visitor Counter : 93