وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایف آر ڈی اے نے قومی پنشن سسٹم کے لیے صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت والے پوائنٹ آف پریزنس (پی او پی) سے متعلق ضابطوں کے بارے میں مطلع کیا

Posted On: 17 JAN 2024 5:49PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹل موڈ کے زیادہ استعمال کے مقاصد کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے، پوائنٹ آف پریزنس (پی او پی) ریگولیشنز 2023 کے بارے میں مطلع کیا۔

اس نوٹیفکیشن کے ساتھ، بینک اور غیر بینک آن بورڈ این پی ایس صارفین کے لیے پی او پی کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ اب، انہیں این پی ایس کے لیے پہلے ایک سے زیادہ رجسٹریشن کی بجائے صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی، اور وہ وسیع ڈیجیٹل موجودگی کے ساتھ صرف ایک برانچ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ درخواستیں نمٹانے کی ٹائم لائن 60 دن سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی ہے۔

مندرجہ بالا آسانیاں تعمیل کی لاگت کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی بجٹ 24-2023 کے اعلان کے مطابق ہے۔

https://www.pfrda.org.in//MyAuth/Admin/showimg.cshtml?ID=2861

نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 3715


(Release ID: 1997063) Visitor Counter : 82