کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نومبر 2023 میں معدنیات کی مجموعی پیداوار میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا


اپریل-نومبر 2023-2024 کے لیے مجموعی شرح نمو 9.1 فیصد تک پہنچ گئی

نومبر میں 15  اہم معدنیات کی پیداوار  میں بھی اضافہ درج کیا گیا

Posted On: 17 JAN 2024 4:54PM by PIB Delhi

نومبر، 2023 (بنیاد: 2011-12=100) کے مہینے کے لیے معدنیات اور کانکنی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا اشاریہ 131.1 پر ہے، جو نومبر، 2022 کے مہینے کی سطح کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے۔  معدنیات کے بھارتی  بیورو (آئی ایم بی) کے عبوری اعداد وشمار کے مطابق اپریل- نومبر، 2023-24 کی مدت  کے لئے  مجموعی  پیداوار پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں شرح نمو 9.1 فیصد  رہی۔

نومبر 2023 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح یہ تھی: کوئلہ 845 لاکھ ٹن، لگنائٹ 33 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2991 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 24 لاکھ ٹن، باکسائٹ 2174 ہزار ٹن، کرومائیٹ 135 ہزار ٹن، کاپر کانک 9 ہزار ٹن، سونا 85 کلو گرام، خام لوہا 250 لاکھ ٹن، لیڈ کانک 29 ہزار ٹن، مینگنیج  خام 287 ہزار ٹن، زنک کانک 136 ہزار ٹن، چونا پتھر 352 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 101 ہزار ٹن اور میگنی سائٹ 98 ہزار ٹن۔

             نومبر 2022 کے مقابلے نومبر 2023 کے دوران  اہم معدنیات کی  پیدا وار میں مثبت نمو دکھائی گئی  ہے :  ان میں  میگنی سائٹ (14.1 فیصد)، کوئلہ (11 فیصد)،خام لوہا (8 فیصد)، قدرتی گیس (یو) (7.6 فیصد)، چونا پتھر (6.5 فیصد)، مینگنیج  خام (4.7 فیصد)، لگنائٹ (2 فیصد) اور زنک کنک (1.7 فیصد) شامل ہیں، جبکہ  منفی نمو دکھانے والے دیگر اہم معدنیات میں: پیٹرولیم (خام) (-0.4 فیصد)، باکسائٹ (-2.4فیصد) ،لیڈ کانک -4.6فیصد، تانبا کانک (-5.3 فیصد)،  سونا (-35.6 فیصد)، کرومائیٹ (-44.6 فیصد)، فاسفورائٹ (-50.7 فیصد) اور ہیرے (-92.9 فیصد) شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LHK0.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-3709


(Release ID: 1996986) Visitor Counter : 93