تعاون کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بدھ، 17 جنوری، 2024 کو نئی دہلی میں کوآپریٹو سوسائٹیز(امدادباہمی کی انجمنوں) کے مرکزی رجسٹرار کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور وزیر تعاون کی رہنمائی میں، کوآپریٹیو سوسائٹیز کے مرکزی رجسٹرار کے دفتر کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں

ملک میں کل 1625 ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز(کثیرریاستی امدادباہمی کی انجمنیں) رجسٹرڈ ہیں جن کے ساتھ کروڑوں ممبران وابستہ ہیں، نئی عمارت سنٹرل رجسٹرار آفس کے کام کو بہتر طریقے سے چلانے میں مدد دے گی

Posted On: 16 JAN 2024 4:56PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہبدھ 17 جنوری 2024 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر، نوروجی نگر، نئی دہلی میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے مرکزی رجسٹرار کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور تعاون کے وزیر کی رہنمائی میں،   امدادِ باہمی   کی وزارت کی تشکیل کے بعد، کوآپریٹو سوسائٹیز کے مرکزی رجسٹرار کے دفتر کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 اور رولز میں ترمیم، سنٹرل رجسٹرار آفس کے 'ڈیجیٹل پورٹل' کا آغاز، ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتخابات وقت پر کرانے کے لیے 'کوآپریٹو الیکشن اتھارٹی' کی تشکیل ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے اور ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے آڈیٹرز کے 2 پینل کی تشکیل شامل ہیں ۔ ان کے ساتھ ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ضمنی قوانین کے سانچے کی تیاری، ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (کثیر ریاستی امدادباہمی کی انجمنوں) میں کوآپریٹو انفارمیشن آفیسر کی تقرری سے متعلق احکامات کا اجرا، سی ای ایف کے فنڈز کو بہتر طریقے سے جمع کرنے اور استعمال کرنے کے لیے سی آر سی ایس پورٹل کی تشکیل (کوآپریٹو ایجوکیشن فنڈ)، شکایات کے ازالے کے لیے 'محتسب' کے عہدے کی تشکیل، ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے رہنمائی اور مدد کی فراہمی اور دفتر میں ایک علیحدہ انتظامی ڈھانچہ کا قیام جیسے اقدامات شروع کیے گئے ہیں ۔

ملک میں کل 1625 ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (کثیر ریاستی امدادباہمی کی انجمنیں) رجسٹرڈ ہیں جن سے کروڑوں ممبران وابستہ ہیں۔ سینٹرل رجسٹرار کے دفتر میں افسران/ اہلکاروں کے بیٹھنے کی مناسب جگہ فراہم کرنے کے لیے سینٹرل رجسٹرار آفس کی نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ نیا دفتر سینٹرل رجسٹرار آفس کے کام کاج کوخوشگوار طریقے سے چلانے میں  مدد کرے گا۔

کوآپریٹیو کے وزیر مملکت، کوآپریٹیو کی وزارت کے سکریٹری اور نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ملک بھر سے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو فیڈریشن، ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز اور بینکوں کے  نمائندے بھی مرکزی رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر کی نئی عمارت کے افتتاحی پروگرام کے دوران  موجود رہیں گے۔  

************

ش ح۔ س ب     ۔ م  ص

 (U: 3667  )



(Release ID: 1996690) Visitor Counter : 75