وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات کی
دونوں رہنما دو طرفہ خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر متفق
وزیر اعظم نے 2024 میں روس کی برکس صدارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Posted On:
15 JAN 2024 6:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کے بعد دوطرفہ تعاون کے متعدد امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا اور ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مستقبل کے اقدامات کے طور پر ایک روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے 2024 میں روس کی برکس کی صدارت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے کے رابطہ میں رہیں گے۔
*****
ش ح – ق ت – م ص
U: 3627
(Release ID: 1996358)
Visitor Counter : 99
Read this release in:
Telugu
,
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam