یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سابق آئی پی ایس افسر جناب  شیل وردھن سنگھ نے  یوپی ایس سی کے ممبر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا

Posted On: 15 JAN 2024 3:02PM by PIB Delhi

سابق آئی پی ایس افسر  جناب شیل وردھن  نے آج دوپہر یوپی ایس سی کی عمارت  کے مرکزی ہال میں  یو پی ایس سی کی ممبر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری  کا حلف لیا۔یہ عہدہ  ملنے سے پہلے ان کی  37سال کی شاندار خدمات رہی ہیں۔یوپی ایس سی کے چیئرمین  ڈاکٹر منوج سونی نے انہیں عہدے  کا حلف دلایا۔

شیل وردھن سنگھ ایک تجربہ کار انٹیلی جنس ماہر ہیں ، جو اسٹریٹجک سوچ، عالمی سلامتی کے منظرنامے اور اندرونی سلامتی میں مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ نومبر 2021 سے دسمبر 2023 تک سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل تھے جہاں انہوں نے اہم صنعتی شعبے میں سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے بصیرت مند قیادت فراہم کی۔

 

 

 

جناب شیل وردھن سنگھ نے قومی سلامتی کے تمام اداروں  میں خدمات انجام دی ہیں، اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس یکجا کرنے، تجزیہ کرنے اور قومی سلامتی کی پالیسی کی تشکیل میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ میں اپنی پوسٹنگ کے دوران ہندوستان کی بین الاقوامی سیکورٹی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

انہیں سال 2004 میں عمدہ خدمات کے لئے  پریذیڈنٹس پولیس میڈل  اور سال 2010 میں امتیازی خدمات کےلئے پریذیڈنٹس پولیس میڈل   سے نوازا گیا۔

انگلش آنرز میں بیچلر آف آرٹس، جناب شیل وردھن سنگھ نے مشہور ویسٹ یارکشائر کمانڈ کورس، یو کے اور نیشنل ڈیفنس کالج، انڈیا سے تعلیم حاصل کی  ہے۔ انہوں نے مختصر کہانیوں کی دو جلدیں تصنیف کی ہیں اور ٹائمز آف انڈیا میں 'اسپیکنگ ٹری' کالم کا باقاعدہ شراکت دار رہے ہے۔ ان  کا پوڈ کاسٹ – ’دی ڈائیلاگ ود ان ‘ زندگی اور رہن سہن کے بارے میں ان کے منفرد نقطہ نظر کو سامنے لاتا ہے۔

جناب  شیل وردھن سنگھ ایک شوقین کھلاڑی ہیں، ادب اور ثقافت کے نئے نئے باب  دریافت کرنے کے بارے میں پرجوش ہیں اور ایک وقف یوگا مشق کرنے والی شخصیت  ہیں۔

 

 

 

*********

 

U.NO.3616

(ش ح۔ام۔)


(Release ID: 1996233) Visitor Counter : 102