سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی  نے قومی شاہراہ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ‘ایک گاڑی ایک فاسٹیگ ’ کی  پہل کی


نامکمل کے وائی سی  والے فاسٹیگس  کو بینکوں کے ذریعہ31 جنوری 2024 کے بعد غیر فعال/بلیک لسٹ کردیا جائے گا

Posted On: 15 JAN 2024 12:40PM by PIB Delhi

الیکٹرانک ٹول کلیکشن سسٹم کی کارکردگی کو بڑھانے اور ٹول پلازوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت فراہم کرنے کے لیے، این ایچ اے آئی  نے ‘ایک گاڑی، ایک فاسٹیگ’ اقدام کیا ہے جس کا مقصد ایک سے زیادہ گاڑیوں کے لیے واحد فاسٹیگ استعمال کرنے یا ایک سے زیادہ فاسٹیگ کو کسی خاص گاڑی سے منسلک کرنے کے صارف کے رویے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ این ایچ اے آئی  فاسٹیگ کے صارفین کو آربی آئی  کے رہنما خطوط کے مطابق کے وائی سی  کو اپ ڈیٹ کر کے اپنے تازہ ترین فاسٹیگ نویورکسٹمر( کے  وائی سی) کے عمل کو مکمل کرنے کی بھی ترغیب دے رہی ہے۔ درست بیلنس لیکن نامکمل کے وائی سی   والے  فاسٹیگ کو 31 جنوری 2024 کے بعد بینکوں کے ذریعے غیر فعال/بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

پریشانی  سے بچنے کے لیے، صارفین کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے تازہ ترین فاسٹیگ کا کے وائی سی  مکمل ہو۔ فاسٹیگ استعمال کرنے والوں کو بھی ‘ایک گاڑی، ایک فاسٹیگ’ کی تعمیل کرنی چاہیے اور اپنے متعلقہ بینکوں کے ذریعے پہلے جاری کیے گئے تمام فاسٹیگس کو ضائع کردینا چاہیے۔ صرف تازہ ترین فاسٹیگ اکاؤنٹ ہی فعال رہے گا کیونکہ پچھلے ٹیگز کو 31 جنوری 2024 کے بعد غیر فعال/بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ مزید مدد یا سوالات کے لیے، فاسٹیگ کے صارفین قریبی ٹول پلازوں یا اپنے متعلقہ جاری کنندہ بینکوں کے ٹول فری کسٹمر کیئر نمبرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔

این ایچ اے آئی  نے یہ پہل ایک خاص گاڑی کے لیے متعدد فاسٹیگ جاری کیے جانے کی حالیہ اطلاعات کے بعد کی ہے اور آربی آئی  کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کے وائی سی  کے بغیر فاسٹیگس جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، بعض اوقات فاسٹیگس  کو جان بوجھ کر گاڑی کی ونڈ اسکرین پر نہیں لگایا جاتا، جس کے نتیجے میں ٹول پلازوں پر غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے اور ساتھی قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

تقریباً 98 فیصد کی رسائی کی شرح اور 8 کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ، فاسٹیگ نے ملک میں الیکٹرانک ٹول جمع کرنے کے نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ‘ایک گاڑی، ایک فاسٹیگ ’ اقدام ٹول آپریشنز کو مزید موثر بنانے اور قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے رکاوٹ کے  بغیر اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔

*********

 (ش ح۔م  م ۔ع آ)

U-3611


(Release ID: 1996205) Visitor Counter : 155