صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل کے موقع پر صدر جمہوریہ کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 12 JAN 2024 6:42PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل  (جو بالتریب 13، 14 اور 15 جنوری کو منائے جائیں گے) کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل کے پرمسرت موقع پر میں بھارت اور بیرون ملک مقیم اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

یہ تیوہار ہمارے ثقافتی ورثے کی زندہ شکلوں کے ساتھ ساتھ تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں۔ ان مواقع پر ہم مقدس ندیوں میں اسنان کرتے ہیں اور خیراتی اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ یہ تیوہار، جو ملک بھر میں مختلف انداز میں منائے جاتے ہیں، سماجی ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ زرعی تیوہار ماحولیاتی تحفظ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ہم ان تیوہاروں کو منا کر اپنے کاشتکاروں کی محنت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ یہ تیوہار محبت اور ہم آہنگی کے جذبے کو پروان چڑھائیں اور ہمارے ملک کو مزید پرامن اور خوشحال بنانے میں اپنا تعاون دیں۔

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3555


(Release ID: 1995664) Visitor Counter : 112