وزارت آیوش
شمال مشرق میں آیوش کو زبردست تقویت حاصل ہوئی
آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے خطے میں آیوروید، ہومیوپیتھی کو فروغ دینے کے لیے اہم پہل قدمیوں کا آغاز کیا
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے شمال مشرق کے اولین کلی طو رپر وقف ’پنچ کرما بلاک‘ کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر کے ذریعہ شمال مشرقی خطے میں آیوش کے لیے اولین فارماکولوجی اور آیوش کیمسٹری تجربہ گاہ کا افتتاح کیا گیا
گواہاٹی میں بھارت کا اولین مربوط آیوش ویل نیس سیٹر قائم کیا جائے گا، سونووال کے ذریعہ اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا
گواہاٹی میں ہومیوپیتھی کے لیے خطے کے تحقیقی ادارے کے مستقل کیمپس کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا
Posted On:
12 JAN 2024 4:45PM by PIB Delhi
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے شمال مشرقی بھارت میں آیوش کے شعبے کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے چار اہم پہل قدمیوں کا آغاز کیا گیا۔ آج سربانند سونووال کے ذریعہ مرکزی آیوروید تحقیقی ادارے (سی اے آر آئی) میں، شمال مشرقی خطے کے اولین ایک کلی طور پر وقف پنچ کرما بلاک کا افتتاح کیا گیا۔ آیوش کے لیے ایک جدید ترین فارماکولوجی اور بایو کیمسٹری تجربہ گاہ، جو اس خطے میں پہلی تجربہ گاہ ہے، کا آغاز بھی آیوشکے وزیر کے ذریعہ کیا گیا اور اسے قوم کے نام وقف کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ادویات کے روایتی نظام کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ اس سے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام کو تقویت ملے۔ آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، ہومیو پیتھی، نیچروپیتھی اور سووا رِگپا جیسے ادویات کے ہمارے بھرپور علاج کے ثابت شدہ نتائج کو دیکھتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ ان کے صدیوں پرانے علاج کو جدید طب میں شامل کیا جائے۔ اس کا نتیجہ ایک طاقتور مربوط ادویہ کی صورت میں نکلے گا جو جسمانی بیماریوں اور ذہنی تندرستی دونوں کے لیے راستے فراہم کرے گا۔ نئے پنچ کرما بلاک کے ساتھ ساتھ آیوش کے لیے جدید ترین تجربہ گاہیں ایسے اقدامات ہیں جو خطے میں آیوش کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو قابل بنائیں گے، جو خاص طور پر آسام اور شمال مشرق کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ ‘‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں عمارتوں – ’پنچ کرما بلاک‘ اور ’فارماکولوجی اور بایو کیمسٹری تجربہ گاہوں‘- کا سنگ بنیاد دو برسوں سے بھی کم مدت قبل یعی 12 فروری 2022 کو رکھا گیا تھا، جس کا مقصد گواہاٹی میں مرکزی آیوروید تحقیقی ادارے (سی اے آر آئی) میں صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر، حکومت آسام، کیشب مہنتا؛ گواہاٹی کے رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)، کوین اوجا؛ رکن اسمبلی (دس پور) اتل بورا؛ رکن اسمبلی (مغربی گواہاٹی)، رامیندر نرائن کلیتا بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے خطے میں آیوش کو فروغ دینے کے لیے ان اہم پہل قدمیوں کے آغاز کے موقع پر مرکزی وزیر سربانند سونووال کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا۔ شہری معاشرے کی کئی سرکردہ شخصیات، وزارت آیوش کے سینئر افسران، مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ طلباء بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔
سی اے آر آئی میں وقف شدہ پنچ کرما بلاک لوگوں کو مناسب نرخوں پر بہترین پنچ کرما علاج فراہم کرے گا۔ محققین مریضوں کو شفا دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں پنچ کرما کے کردار کا بھی جائزہ لیں گے۔ 9453.30 مربع فٹ کے رقبے کے ساتھ، نئی عمارت پنچ کرما علاج کی سائنسی توثیق کرے گی۔ آیوش منڈی کے لیے معیاری وسائل کو یقینی بناتے ہوئے، پنچ کرما تکنیکی ماہرین کو تربیت دینے کے لیے یہاں ایک پنچ کرما تربیتی کورس بھی شروع کیا جائے گا۔ یہ عمارت 7.72 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اور اس میں پنچ کرما کے کلیدی علاج جیسے سنیہانا اور سویدانا روم، شیرودھرا روم ، بستی روم کرنے کے لیے مخصوص کمروں سے لیس ہے۔ پنچ کرما میں استعمال ہونے والی ادویات جیسے کواٹھ کی تیاری اور بستی درویا کی تیاری کے لیے ایک میڈیسن لیب بھی بنائی گئی ہے۔ پنچ کرما ٹیکنیشن کورس کے تحت پنچ کرما تکنیکی ماہرین کو تربیت دینے کے لیے وقف شدہ کلاس رومز کے لیے جگہ بھی بنائی گئی ہے۔ پنچ کرما کے مؤثر علاج کے لیے مختلف مشینیں جیسے نیو پنچ کرما ڈرونی، بشپا سویدانہ ینتر (بھاپ چیمبر)، نادی سویدانا ینتر، سرونگدھرا ینتر، شیرودھرا ینتر، بستی ینتر، نسیا اپلیکیٹر، آواگہا ٹب، سونا چیمبر اور دیگر کلیدی آلات بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔
شمال مشرق میں آیوش سیکٹر میں اپنی نوعیت کی پہلی ’فارماکولوجی اینڈ بائیو کیمسٹری لیبارٹریز‘ ادویات کو معیاری بنانے، آیورویدک فارمولیشنز کی حفاظت اور افادیت کی تشخیص کے لیے سہولیات سے لیس ہیں۔ یہ تجربہ گاہیں کلاسیکی آیورویدک فارمولیشن، نسلی ادویاتی پودوں اور پودوں پر مبنی فارمولیشنوں کے علاج اور حفاظتی امکانات کی سائنسی طور پر توثیق کریں گی۔ یہ آیورویدک پودوں، خاص طور پر شمال مشرقی خطہ میں پائے جانے والے سرمایہ کاری سے مؤثر ناول پولی ہربل فارمولیشن تیار کرنے کے لیے مزید کام کرے گا۔ یہ عمارت 2.71 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی۔ آیورویدک فارمولیشنزکی حفاظت اور افادیت کے لیے پری کلینیکل اسٹڈیز کی تحقیقات کے لیے ایک جدید اینیمل ہاؤس، جدید ترین فارماکولوجی لیب جس میں جدید ترین آلات جیسے روٹری ایواپوریٹر اور سوکسہلیٹ ایکسٹریکٹر، آٹومیٹک ہیمولوجی اینالائزر، بائیو کیمسٹری اینالائزر، کوگولیشن اینالائزر، اینالجیومیٹر۔ یو وی- وی آئی ایس سپیکٹرو فوٹومیٹر، لیبارٹری ڈیپ فریزر، پلیتھسمومیٹر، وغیرہ موجود ہیں۔ کیمسٹری لیب آیورویدک فارمولیشنز کی ادویات کو معیاری بنانے اور ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ جدید آلات جیسے اعلیٰ کارکردگی کی حامل تھن لیئر کرومیٹوگرافی (ایچ پی ٹی ایل سی)، ہائی پرفارمنس لکویڈ کرومیٹوگرافی (ایچ پی ایل سی)، گیس کرومیٹوگرافی ماس اسپیکٹرومیٹری (جی سی – ایم ایس)، ایکس رے ڈفریکٹومیٹر (ایکس آر ڈی) وغیرہ شامل ہیں۔ 3491.62 مربع فٹ کے رقبے میں پھیلی اس نئی تجربہ گاہ (جی +2) میں مجموعی طور پر 6.42 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت کی جدید مشینیں نصب کی گئی تھیں۔
ہومیو پیتھی کے علاقائی تحقیقی ادارے (آر آر آئی ایچ) کا نیا کیمپس 18,610 مربع فٹ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ 53.89 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا گیا، یہ پروجیکٹ 2026 تک مکمل ہونا ہے۔ نیا کیمپس 50 بستروں والے آئی پی ڈی یونٹ اور خصوصی کلینک کے ساتھ او پی ڈی خدمات سے لیس ہوگا۔ جدید ترین آلات کے ساتھ کلینیکل تجرہ گاہ ، ایمرجنسی یونٹ کے ساتھ ساتھ معمولی آپریشن تھیٹر بھی نئے کیمپس کا حصہ ہوں گے۔
بھارت کے اولین مربوط آیوش فلاح و بہبود کے مرکز میں آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی کے سلسلے میں علاج اور او پی ڈی کی سہولیات ہوں گی۔ یہ مرکز لوگوں کے فائدے کے لیے پنچ کرما، نیچروپیتھی، یونانی اور سدھ کے علاج بھی فراہم کرے گا۔ مرکز میں ہربل گارڈن بھی بنایا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3549
(Release ID: 1995658)
Visitor Counter : 117