کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی، دنیا کے لیے ہندوستان کی انقلابی پیشکش اور عالمی سطح پر بنیادی ڈھانچے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کا آلہ کار ہے:جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے پی ایم گتی شکتی کی شروعات کو یاد کیا  اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طورپر وزیر اعظم نریندر مودی  کے  دور اندیش خیالات کا ذکر کیا

جناب گوئل نے وزیر اعظم مودی کی عمدگی اور کارکردگی کے غیر متزلزل حصول پر زور دیا، بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں اعتدال پسندی کو مسترد کرتے ہوئے پی ایم گتی شکتی کی قیادت کی

جناب گوئل نے پی ایم گتی شکتی کے ذریعے ڈیٹا لیئرز، بہتر منصوبہ بندی، تجزیہ، نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے نفاذ پر روشنی ڈالی

Posted On: 10 JAN 2024 5:30PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک،سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کو تقریباً 18 سال پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے مدت کے دوران نریندر مودی کے دانشوارانہ خیالات کو یاد کرتے ہوئے، اسے دنیا کے لیے ہندوستان کی طرف سے انقلابی پیشکش کے طور پر سراہا۔آج گجرات کے گاندھی نگر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں منعقدہ ‘‘پی ایم گتی شکتی:جامع ترقی کے لیے مطلع شدہ فیصلہ سازی’’ کے موضوع پر ایک سیمینار میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی کو بنیادی ڈھانچے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کے آلے کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، نہ کہ صرف ہندوستان یا ایشیا میں، بلکہ عالمی سطح پر۔

ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تاریخی تناظر کو اجاگر کرتے ہوئےجناب گوئل نے پروجیکٹوں میں طویل تاخیر اور لاگت میں اضافے کے روایتی چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں اعتدال پسندی کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کی عمدگی اور کارکردگی کے غیر متزلزل حصول پر زور دیا۔پی ایم گتی شکتی کی شروعات پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تباہ کن زلزلے کے بعد گجرات کی تعمیر نو کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کو یاد کیا۔ گجرات کو سرمایہ کاری کی جگہ بنانےمیں بنیادی ڈھانچے کےاہم کردارکوتسلیم کرتےہوئےوزیراعظم نےایک مضبوط انفرااسٹرکچر فریم ورک کا تصور کیا۔

جناب گوئل نے ‘پی ایم گتی شکتی گجرات کمپنڈیم’ کو جاری کرتے ہوئے پی ایم گتی شکتی کے اہم نتائج پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پی ایم گتی شکتی کے اندر موجود حرکیات، لچک اور تکنیکی صلاحیت کی تعریف کی۔ جغرافیائی نقشہ سازی اور ٹکنالوجی پر مبنی حل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے پروجیکٹ کی متحرک نوعیت اور نئے ڈیٹا لیئرز کو شامل کرنے کے لیے مسلسل ترقی اور موافقت کی نشان دہی کی ۔انہوں نے پی ایم گتی شکتی کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی، تجزیہ، نگرانی اور نفاذ کو کامیاب بناتے ہوئے ڈیٹا لیئرز کے باہمی ربط پر روشنی ڈالی۔

صارفین سے متعلق تاخیر سے چل رہے منصوبوں کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے شہریوں کے مالیات متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے تیز تر، زیادہ مؤثر اور کم لاگت والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پی ایم گتی شکتی کی اہم شراکت کا ذکر کیا۔ ممبئی ٹرانس ہاربر لنک پروجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے اس بے پناہ فائدے پر روشنی ڈالی، جو پی ایم گتی شکتی نے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی کے لیے کئے ہیں۔ جناب گوئل نے ذکر کیا کہ پی ایم گتی شکتی ہندوستان کی طاقت کا مظہر ہے اور عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو سیاسی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے 10ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے کامیاب انعقاد کے پیچھے مثالی کوششوں کی ستائش کی اور پی ایم گتی شکتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جس کی قیادت  صنعت اور داخلی تجارت  کے محکمے کی خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس) (ڈی پی آئی آئی ٹی) محترمہ سومیتاڈاورا نے کی۔

سیمینار میں بین الاقوامی تنظیموں، صنعت کے ماہرین، ریاستی محکموں اور پی ایم گتی شکتی نیٹ ورک پلاننگ گروپ وغیرہ کی شرکت نے تعمیری مکالمے اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دیا جو اس  انقلابی پہل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گا۔

دن بھر کے سیمینار میں (i) ایک تکنیکی سیشن (ii) ایک مکمل سیشن اور (iii) ایک پینل مباحثہ شامل تھا۔ مکمل اجلاس میں، خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس)، ڈی پی آئی آئی ٹی نے‘‘پی ایم گتی شکتی پہل : ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے میں تبدیلی’’کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کس طرح یہ پہل 13 اکتوبر 2021 کو شروع کی گئی۔اس پہل کا مقصد زندگی کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے اگلی نسل کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرنا ہے۔ سیشن کے دوران بنیادی ڈھانچے کی عالمی منصوبہ بندی کے لیے پی ایم گتی شکتی، نیشنل لاجسٹک پالیسی، ایگزم لاجسٹکس اور پی ایم گتی شکتی کے ساتھ مالیاتی اداروں کا اشتراک کلیدی نکات تھے۔

مختلف شعبوں میں پیش رفت کو آگے بڑھانے میں پی ایم گتی شکتی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس سیمینار نے اہم متعلقہ شراکت داروں کو حکمت عملیوں کو دریافت کرنے، جامع اور پائیدار ترقی کے لیے باخبر، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے یکجا کرنے میں مدد کی ۔ اس نے اس انقلابی پہل کے اثر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے قیمتی معلومات اور سفارشات تیار کرنے میں مدد کی، جس سے زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنایاجاسکے گا ۔

 

*************

ش ح ۔ ع ح۔ن ع

U. No.3460


(Release ID: 1994926) Visitor Counter : 107