کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے 10 سے 18 جنوری 2024 تک اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ہفتہ 2024 کا انعقاد  کیا


ریاستوں کی اسٹارٹ اپ رینکنگ اور نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2023 کے نتائج کے اعلان کی تقریب 16 جنوری 2024 کو منعقد ہوگی

Posted On: 10 JAN 2024 1:15PM by PIB Delhi

ملک کے اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کے مقصد کے ساتھ، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت، 10 جنوری سے 18 جنوری 2024 تک اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ہفتہ 2024 کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد  انڈین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے (16 جنوری 2024) منانا ہے۔

اختراعی ہفتہ 2024 کے دوران، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ 11 جنوری 2024 کو گاندھی نگر، گجرات میں دسویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں، اسٹارٹ اپ سیمینار: 'اسٹارٹ اپس ان لاکنگ لامحدود امکانات’ میں افتتاحی خطاب کریں گے جس کا مقصد کاروباری نیٹ ورکنگ، علم کے اشتراک اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک عالمی فورم فراہم کرنا ہے۔

16 جنوری 2024 کو، نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ڈی پی آئی آئی ٹی نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2023 اور ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ فریم ورک کے چوتھے ایڈیشن،جو اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت دو اہم اقدامات ہیں،کے نتائج کے اعلان اور مبارکبادی تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔ انکیوبیٹرز کے ذریعے ملک بھر میں حقیقی  تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ہندوستانی کاروباریوں کے ذریعے اضلاع میں تیار کی جا رہی اختراعات کا جشن منایا جا سکے۔ ان تقریبات میں اسٹارٹ اپس کے لیے وقف ورکشاپس، مینٹرشپ سیشنز، اسٹیک ہولڈر راؤنڈ ٹیبلز، پینل ڈسکشن وغیرہ شامل ہیں۔

آٹھ ورچوئل آسک می اینیتھنگ (اے ایم اے) لائیو سیشنز 10 سے 17 جنوری 2024 تک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اینبلرز کے ساتھ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن میں انکیوبیٹرز اور ایکسلریٹر، سرمایہ کار، سرپرست، یونی کارنز، کارپوریٹس، اسٹارٹ اپ، اکیڈمی، اور حکومت شامل ہیں تاکہ نظام کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔

مزید برآں، 'شروع کیسے کریں' پر توجہ مرکوز کرنے والے 5 کلی طور پر وقف  مینٹرشپ سیشنز منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن کا مقصد کاروباری ڈھانچے کو سمجھنا، کسی ادارے کو شامل کرنے کے عمل، اور کاروباری منصوبہ بنانے جیسے موضوعات پر خواہشمند کاروباریوں اور طالب علموں کی استعداد کار پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 جنوری 2016 کو شروع کی تھی تاکہ ملک کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں اختراع کو نشو نما دینے، اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جاسکے۔ قوم کی تعمیر، سماجی اقتصادی ترقی اور خود انحصاری میں کردار ادا کرنے والے اسٹارٹ اپس کی پہچان پر زور دیتے ہوئے اور اسے فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نے 2022 میں، 16 جنوری کو نیشنل اسٹارٹ اپ ڈےقرار دیا۔ 16 جنوری 2024 کو اسٹارٹ اپ انڈیا کے آغاز کے 8 شاندار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ 2016 میں تقریباً 400 اسٹارٹ اپس سے لے کر آج 1,17,000 سے زیادہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس تک، ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پچھلے سالوں میں مضبوط سے مضبوط ہوتا  گیاہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل وکست بھارت  @2047 کے وژن جو کہ 2047 تک، آزادی کے 100ویں سال تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے وزیر اعظم کا واضح مطالبہ ہے، کو پورا کرنے میں اہم کرداربھی ادا کر رہی ہے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز شاندار اسٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم کے اہل کاروں کو پہچاننے اور ان کو انعام دینے کا ایک پہل ہے جو جدید پروڈکٹس یا حل اور توسیع پذیر انٹرپرائزز بنا رہے ہیں، جس میں روزگار پیدا کرنے یا دولت کی تخلیق کی اعلیٰ صلاحیت ہے اور  جو قابل پیمائش سماجی اثرات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ریاستوں کی اسٹارٹ اپ رینکنگ ایک وقتاً فوقتاً صلاحیت سازی کی مشق ہے جو ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تیار اور جاری کی گئی ہے جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسٹارٹ اپ کی ترقی کے لیے سازگار ایکو سسٹم بنانے کی ان کی کوششوں کا جائزہ لیتی ہے۔ درجہ بندی کی مشق کے بڑے مقاصد یہ  ہیں - ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اچھے طریقوں کی نشاندہی کرنے، سیکھنے اور ان کی جگہ لینے میں سہولت فراہم کرنا، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور ریاستوں کے درمیان مسابقت کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پالیسی اقدام کو اجاگر کرنا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی 31 اکتوبر 2023 کو وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی میرا یووا بھارت (مائی بھارت) پہل کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔ مائی بھارت حکومت کے پورے اسپیکٹرمیں نوجوانوں کی ترقی اور نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے لیے ایک اہم، ٹیکنالوجی پر مبنی سہولت کار ہے۔ اختراعی ہفتہ کے دوران، خاص طور پر مائی بھارت کے لیے مختلف رابطہ کاری سرگرمیاں شروع کی جائیں گی تاکہ ملک کے نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے۔

************

 

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 3453)



(Release ID: 1994823) Visitor Counter : 85