ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائلز کی وزارت  ’’بھارت ٹیکس 2024‘‘ کے تحت  تکنیکی ٹیکسٹائلز میں تخلیقیت کو پروان چڑھانے کی غرض سے ’’تکنیکی ٹیکسٹائلز میں اختراعات کا فروغ‘‘- ہیکاتھن کے موضوع پر ایک ہیکاتھن کا انعقاد کر رہی ہے


درخواستیں 5 فروری تک طلب کی گئی ہیں، ہیکاتھن 26  سے 29 فروری 2024 تک منعقد کی جائے گی

چوٹی کے تین فاتحین کو تکنیکی ٹیکسٹائلز میں سبھی خواہشمند جدت طرازوں کے لیے تحقیق اور صنعتکاری  (جی آر ای اے ٹی)کے لیے امداد کے تحت فنڈ فراہم کرنے کے بارےمیں غور کیا جائے گا

Posted On: 10 JAN 2024 12:50PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلز کی وزارت نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت ’’بھارت ٹیکس 2024‘‘ کے تحت ’’تکنیکی ٹیکسٹائل میں اختراعات کو فروغ دینے - تکنیکی ٹیکسٹائل میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ہیکاتھن‘‘ کے عنوان سے ایک ہیکاتھن کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ ہیکاتھن 26 سے29 فروری، 2024 کو منعقد کیا جائے گا۔

ہیکاتھن کا بنیادی مقصد ،ایک ایسا پلیٹ فارم تخلیق کرنا ہے جو طلباء، محققین، کاروباری افراد، صنعتکاروں اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد تکنیکی ٹیکسٹائلز کے شعبے میں بیداری پیدا کرنا، اختراع اور جدت طرازی  کی حوصلہ افزائی کرنا، اشتراک اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنااور حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔حکومت ہند کی ٹیکسٹائلز کی وزارت، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم)،اس ہیکاتھن کے لیے اسپانسر اور ساجھے دار ہوگی۔

ٹیکسٹائل کی صنعت ایک انقلابی تبدیلی سے گزر رہی ہے، جو روایتی ٹیکسٹائل میں جدید  سازوسامان  اور اختراعات کومربوط کر رہی ہے، جس کی بدولت  ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کے متحرک شعبے کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ اس شعبے کی  کایا پلٹ کردینے والی تبدیلی کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے،حکومت ہند کی این ٹی ٹی ایم ایک اہم اسکیم ہے۔ این ٹی ٹی ایم  کے تحت  بنیادی طور پر تحقیق، ترقی، اور اختراع (آر ڈی اینڈ آئی) کے ساتھ ساتھ تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے تعلیم، مہارت، ہنرمندی اور مارکیٹ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ این ٹی ٹی ایم نے قومی اہمیت کے لاگو منصوبوں کے ساتھ خیالات ونظریات ، پروٹو ٹائپ گرانٹس کی شکل میں کئی منصوبوں کی مالی اعانت فراہم کی ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت ’’بھارت ٹیکس 2024‘‘ میں نمایاں پروجیکٹوں کی پیش رفت اور حصولیابیوں  کواجاگر کرنا چاہتی ہے۔

خواہشمند حضرات کو اس ہیکاتھن میں حصہ لے کر، اپنے علم میں اضافہ کرنے، قیمتی روابط استوار کرنے، اپنے تعاون کے لیے پہچان حاصل کرنے اور تکنیکی ٹیکسٹائلز کے دائرے میں عملی  طریقہ کار  پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔اس  تقریب میں  ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جہاں شرکاء نہ صرف سیکھ سکیں گے بلکہ تکنیکی ٹیکسٹائل صنعت  کو درپیش چیلنجوں کے حل تلاش کرنے میں بھی اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

یہ ہیکاتھن 3 مرحلوں پر مشتمل ہوگی ۔ جس میں  آئیڈییشن یعنی  خیالات ونظریات کا مرحلہ- 10 موضوعاتی  میدانوں  کے ساتھ ترقی کا مرحلہ اور پریزنٹیشن اور فیصلہ کرنے کا مرحلہ: اسمارٹ ٹیکسٹائل؛ پائیدار ٹیکسٹائل؛ میڈیکل ٹیکسٹائل؛ حفاظتی ٹیکسٹائل؛ مرکبات فنکشنل فیبرکس؛ مخصوص ریشوں اور اعلی کارکردگی والے ریشوں کی  تیاری ؛ اندرون ملک مشینری/سازوسامان /آلات کی تیاری؛ اپلائیڈ سائنسز اور انجینئرنگ کے ساتھ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کا انضمام اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے  اور  کسی دوسرے شعبوں میں انجینئرنگ شامل ہیں۔

چوٹی کے تین فاتحین کو تکنیکی ٹیکسٹائلز میں سبھی خواہشمند جدت طرازوں کے لیے تحقیق اور صنعتکاری  (جی آر ای اے ٹی)کے لیے امداد کے تحت فنڈ فراہم کرنے کے بارےمیں غور کیا جائے گا۔ یہ امداد زیادہ سے زیادہ 18مہینے کی مدت کے لیے 50 لاکھ روپئے تک  ہوسکتی ہے۔ جس کے لیے جی آر ای اے ٹی اسکیم کے اہلیت سے متعلق دیگر پیمانے کا پورا ہونا ضروری ہے۔

تجاویز 5 فروری 2024 تک بذریعہ میل اس ویب سائٹ پر  بھیجی جا سکتی ہیں۔

nttm-textiles[at]gov[dot]in with subject line “Hackathon – (Title of the proposal) Bharat-Tex 2024.

مزید معلومات اور استفسار کے لیے براہ کرم ملاحظہ کیجیے : https://bharat-tex.com

*****

U.No.3452

(ش ح ۔ ع م  - ر ا)   



(Release ID: 1994817) Visitor Counter : 57