ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے كے مرکزی وزیر نے انڈین ریلوے کنسٹرکشن مینول 2023  جاری كیا


تعمیراتی کتابچہ مختلف تعمیراتی سرگرمیوں میں مدد کرے گا جن میں زمین کا حصول، جنگلات کی منظوری، پلوں كی ڈیزائننگ، سرنگوں کی تعمیرات شامل ہیں

Posted On: 09 JAN 2024 7:33PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی میںانڈین ریلوے کنسٹرکشن مینول، 2023‘ کا اجرا كیا۔ مینوئل کو لانچ کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے کہا كہ "یہ تعمیراتی کتابچہ زمین کے حصول، جنگلات کی منظوری، پلوں كی ڈیزائننگ، کنٹریکٹ مینجمنٹ، سرنگوں کی تعمیرات، سڑک فلائی اوور/ پلوں کے نیچے راستے سمیت کئی سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔ یہ ہدایت نامہ ہمیں دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا ریل نیٹ ورک بننے میں ہماری مدد کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RBRM.jpg

جناب ویشنو نے مزید کہا کہ یہ ایک واقعی خوشی کی بات ہے کہ تعمیراتی کتابچہ اب ایک نئی شکل میں اور ہمارے وقت کے تقاضوں كے مطابق ہے۔ جب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ذمہ داری سنبھالی ہے ریلوے ان کی توجہ کا مرکز رہا ہے جس میں نئے ٹریکس اور اسٹیشنوں کی تعمیر بھی شامل ہے اور اس مشن میں، یہ مینول کلیدی کردار ادا کرے گا کیونکہ اس کا پچھلا ورژن پرانا  (تقریباً 1960 كا تھا) اور اب نئی اصلاحات شامل کی گئی ہیں جن میں ای پی سی معاہدے، پلوں کی تعمیر، سگنلنگ، برقی اور نان انٹر لاکنگ کام وغیرہ شامل ہیں۔ انہیں اب نئے مینول کے ذریعے معیاری بنایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B58M.jpg

مرکزی وزیر نے اس ہدایت نامہ کی تیاری میں جناب روپ نارائن شنکر، سابق ممبر (انفراسٹرکچر)، ریلوے بورڈ اور پوری ٹیم کی خدمات کی بھی تعریف کی۔ انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف سول انجینئرنگ اور مختلف زونل ریلوے کے تعمیراتی افسران کی ٹیم نے یہ ہدایت نامہ تیار کیا ہے۔ یہ ہدایت نامہ ہندوستانی ریلوے کی تعمیراتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے انجام دینے کے لیے ضروری معلومات سے آراستہ کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

قومی ریل منصوبے کے مطابق ہندوستانی ریلوے کو سال 2030 تک اتنی صلاحیت تیار کرنی ہے جو سال 2050 تک بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرسكے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی ریلویز کو اپنے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی رفتار کو بڑھانا ہوگا یعنی نہایت اہم اور اہم دونوں طرح كے پروجیکٹوں کو شروع کرنا، نئی لائنوں کی تعمیر؛ گیج کی تبدیلی، ملٹی ٹریکنگ، خودکار سگنلنگ اور ٹریفک سہولت کے کاموں کی تکمیل وغیرہ۔

اسی لیے تعمیراتی حکام کی رہنمائی کے لیے ایک مینول كی ضرورت محسوس کی گئی تاكہ کہ تعمیر کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ ہو۔ کتابچہ آسان زبان میں تیار کیا گیا ہے تاكہ فیلڈ افسران آسانی سے سمجھ سکیں۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1994668) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu