ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز کی ‘‘اسٹارٹ اپس فار ریلوے’’پہل نے زور پکڑا


انڈین ریلوے انوویشن پورٹل پر مختلف انوویشن چیلنجوں  میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 1251 اداروں نے  رجسٹریشن کرایا ہے

دیئے گئے 23 پروجیکٹوں کی مالیت 43.87 کروڑ روپے ہے

Posted On: 09 JAN 2024 3:01PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے نے اسٹارٹ اپس اور دیگر اداروں کی شرکت کے ذریعہ اختراع کے میدان میں ایک اہم پہل کی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے 13 جون 2022 کو "اسٹارٹ اپس فار ریلوے" پہل کا آغاز کیا تھا۔ اس پہل کے حصے کے طور پر، انڈین ریلوے انوویشن پورٹل https://innovation.indianrailways.gov.in/ پر دستیاب ہے۔

اس کا مقصد انڈین ریلوے پر آپریشنل کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی اسٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز/اختراع  کاروں/انٹرپرینیورز کے ذریعہ تیار کردہ اختراعی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا ہے۔ ریلوے کی وزارت کا مقصد انڈین ریلوے کے معیار، بھروسے اور اس کو برقرار رکھنے سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔ پالیسی کے تحت، اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ایز /اختراع کاروں/ انٹرپرینیورز کے پاس پروجیکٹ میں تیار کردہ دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) کی خصوصی ملکیت ہوگی۔

 اس سلسلہ میں دیئے جانے والے 23پروجیکٹوں   کی مالیت  تقریباً  روپے 43.87 کروڑ ہے۔

انوویشن پورٹل-پر رجسٹریشن کرانے والے اداروں کی کل تعداد 1251 ہے،جن تفصیل درج   ذیل ہے۔

  • اسٹارٹ اپس- 248
  • انفرادی اختراع کار- 671
  • ایم ایس ایم ایز-142
  • آر اینڈ ڈی  تنظیمیں/ادارے-58
  • پروپرائیٹرشپ/ پارٹنرشپ فرمیں/ کمپنی/ ایل ایل پی /جے وی/کنسورشیم-47
  • این جی اوز-19
  • دیگر-66

*******

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno3419



(Release ID: 1994535) Visitor Counter : 75