خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم ایک سپر پاور کے طور پر ہندوستان کی ترقی میں ہر شہری کا تعاون چاہتے ہیں: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل

Posted On: 09 JAN 2024 2:24PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک سپر پاور کے طور پر ہندوستان کی ترقی میں ہر شہری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

        آج چنئی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر ریاست کو ترقی کرنی ہے اور 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر کا حصہ بننا ہے۔

        عظیم تمل شاعر اور فلسفی تھروولوور کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ان غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں جن کی زندگیوں میں ملک کی آزادی کے 75 سال بعد بھی کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

              غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لانا گزشتہ دس سالوں میں مرکزی حکومت کی فلاحی پالیسیوں کا سنگ بنیاد رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ملک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کئی اقدامات  کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم، سوراشٹر تمل سنگم حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اقدامات ہیں جو مختلف ریاستوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کی بھرپور ثقافت اور وراثت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

       انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کو تمل ناڈو میں زبردست ردعمل ملا ہے۔ وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یاترا کے حصے کے طور پر لگائے گئے کیمپوں میں خود کو رجسٹر کرائیں تاکہ مرکز کی طرف سے نافذ کی جارہی اسکیموں کا فائدہ حاصل کیا جاسکے۔

        تمل ناڈو میں نافذ کی گئی اسکیموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم غریب کلیان اَنّ یوجنا سے 3.5 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، جن دھن یوجنا کے ذریعے 1.5 کروڑ لوگوں کو بینکنگ سسٹم کے تحت لایا گیا ہے، ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو ہر گھر جل کے تحت پانی کے کنکشن ملے، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 51 لاکھ لوگوں کا اندراج کیا گیا ہے جب کہ اجولا اسکیم سے 40 لاکھ لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

         انہوں نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا، مدرا اسکیم، پی ایم گرام سڑک یوجنا، جن اوشدھی کیندروں سمیت17 اسکیمیں  وزیراعظم کی طرف سے دی گئی گارنٹی کے ساتھ آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فلاحی اقدام کا حصہ بننے کے مستحق افراد کو یہ فوائد ان کی دہلیز پر ملیں گے۔

*****

U.No.3420

(ش ح –م م  - ر ا) 


(Release ID: 1994522)