وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی آئی ایم سی کا 55واں کنوکیشن  10 جنوری کو منعقد ہوگا


ہندوستان کے سابق  صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند  اس کنوکیشن  کے مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 09 JAN 2024 1:00PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن   (آئی آئی ایم سی ) کا 55واں  کنوکیشن 10 جنوری 2024 کو پرگتی میدان کے  بھارت منڈپم   میں منعقد کیا جائے گا۔ ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور  اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ آئی آئی ایم سی  کے چئیر مین جناب آر جگنناتھن  اور ڈائریٹر جنرل  ڈاکٹر  انوپما بھٹناگر   بھی اس تقریب میں  شامل  ہوں گی۔

صبح دس بجے شروع  ہونے والی اس تقریب میں آئی آئی ایم سی نئی دہلی   اور اس کے پانچ علاقائی  مراکز  ڈھیکانال  ،  آئزال  ، امراوتی ، کوٹائم اور جموں  کے اکائی  ممبر  بھی  شامل ہوں گے۔

تقسیم اسنادکی تقریب کے دوران   سال 22-2021 اور  23-2022 بیچ  کے طلباء  (آئی آئی ایم سی دہلی اور اس کے تمام مراکز )  کو  پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ دونوں  بیچوں کے   65 طلبا کو  الگ الگ  ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

آئی آئی ایم سی  ملک کا  سب سے باوقار میڈیا و مواصلاتی  تربیتی ادارہ ہے۔سال 1965  میں قائم آئی آئی ایم سی ہندی صحافت ، انگریزی صحافت ، اشتہارات وعوامی رابطہ،  ریڈیو  وٹیلی ویژن ، ڈجیٹل میڈیا ، اڑیہ ، مراٹھی ، ملیالم اور اردو صحافت میں   پی ڈی ڈپلومہ   کورسز   مہیا کرتا ہے۔

********

  ش ح ۔ ج ق ۔رم

U-3416  



(Release ID: 1994471) Visitor Counter : 95