وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس کبرا کولمبو، سری لنکا پہنچ گیا

Posted On: 09 JAN 2024 11:06AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا فاسٹ اٹیک کرافٹ آئی این ایس کبرا 08 جنوری 24 کو کولمبو، سری لنکا پہنچا۔ سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پورٹ کال کے دوران کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس کابرا نے کمانڈر، ویسٹرن نیول ایریا، ریئر ایڈمرل ٹی ایس کے پریرا سے ملاقات کی۔

ایک پریزنٹیشن کی تقریب میں سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کے لیے ضروری فاضل پرزے اور اسٹورز جہاز کے حوالے کیے گئے۔ یہ دورہ ساگر کے بارے میں وزیر اعظم کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون اور دوستی کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)EBWV.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)OTLP.jpeg

*************

ش ح۔س ب ۔م ش

(U-3409)


(Release ID: 1994433) Visitor Counter : 106