وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر اور لداخ میں چار مزید این سی سی یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ وزیر دفاع نے تجویز کو منظوری دی

Posted On: 08 JAN 2024 5:21PM by PIB Delhi

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، چار مزید نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یونٹوں کو قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس منظوری میں ادھم پور (جے اینڈ کے) کپواڑہ (جے اینڈ کے) اور کارگل (لداخ) میں ایک ایک مخلوط (بوائز اینڈ گرلز) آرمی بٹالین اور ادھم پور (جے اینڈ کے) میں ایک ایئر اسکواڈرن شامل ہے۔

نتیجتاً، موجودہ 27870 کیڈٹس کے علاوہ، جموں و کشمیر اور لداخ میں  افرادی قوت میں 12860 کا اضافہ ہوگا، جو کہ 46.1 فیصدکا اضافہ ہے۔ فی الحال، ڈائریکٹوریٹ کے دو گروپ ہیڈ کوارٹر ہیں، جن میں کل 10 این سی سی یونٹ ہیں، جو تینوں جغرافیائی خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس توسیع سے خطے کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے، جو قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔

************

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 3387)


(Release ID: 1994266) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu