کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت کا مقصد 186.63 ملین ٹن کوئلہ پیدا کرنا ہے


 خصوصی طور پر کمرشل/کیپٹیو کانوں سے مالی برس 25-2024 میں   یہ پیداوار حاصل کرنا ہے

Posted On: 08 JAN 2024 2:35PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کا مقصد مالی سال 25-2024 کے دوران 186.63 ملین ٹن (ایم ٹی) ،خصوصی طور پر کیپٹیو/کمرشل کوئلہ کانوں سے کوئلہ کی پیداوار حاصل کرنا ہے۔ مالی سال26-2025 کے دوران پیداوار کو مزید 225.69 ملین ٹن تک بڑھایا جائے گا اور وزارت کے موجودہ منصوبوں کے مطابق، مالی سال30-2029 تک ایسی کانوں سے پیداوار کا ہدف 383.56 ملین ٹن تک پہنچ جائے گا۔

وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار (31 دسمبر، 2023 تک) کے مطابق، 50 کیپٹیو/کمرشل کوئلے کی کانیں پیداواردے رہی ہیں اور ان میں سے 32 کانیں، بجلی کے شعبہ، 11 غیر ضابطہ شعبہ  کو جبکہ سات کانیں کوئلے کی فروخت کے لیے مختص  کی گئی ہیں۔ 2020 میں کوئلے کی کانوں کی تجارتی  نیلامی کے آغاز کے بعدسے، ساڑھے تین سال کے اندر، 14.87 ملین ٹن (ایم ٹی) کی مجموعی اعلیٰ  ریٹیڈ صلاحیت (پی آر سی) والی چھ کانوں نے پہلے ہی پیداوار شروع کر دی ہے۔

دسمبر 2023 میں، کیپٹیو اور کمرشل کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی کل پیداوار 14.04 ایم ٹی  تھی، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران  10.14 ایم ٹی کی پیداوار سے 38 فیصد زیادہ ہے۔

کیپٹیو اور کمرشل کوئلے کے بلاکس سے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں، یکم اپریل سے 31 دسمبر 2023 کی مدت کے دوران، غیر معمولی اضافہ ہواہے۔ یکم اپریل 2023 سے 31 دسمبر 2023  کی مدت کے دوران ،کیپٹیو اور کمرشل کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی کل پیداوار 98 ایم ٹی رہی ہے۔

************

 

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 3367)


(Release ID: 1994138) Visitor Counter : 77