سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بین الاقوامی پرپل فیسٹ-2024: شمولیت اور تفویض اختیارات کا عالمی جشن، آج سے گوا میں شروع ہو رہا ہے
Posted On:
08 JAN 2024 10:12AM by PIB Delhi
آج انتہائی متوقع بین الاقوامی پرپل فیسٹ– گوا 2024 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔یہ13 جنوری تک چلے گا، جس میں شمولیت اورتفویض اختیارات کا جشن منایاجائےگا۔ اس کا اہتمام معذور افراد کے ریاستی کمشنر کے دفتر نے گوا حکومت کے سماجی بہبود کی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کیا ہے اور اسے حکومت ہند کی سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کےمحکمہ کی حمایت حاصل ہے۔اس تقریب کا افتتاح ڈی بی گراؤنڈ، کمپال، پنجی میں شام 4:30 بجے ہوگا۔
باوقار افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات کی موجودگی رہے گی، جس میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے بھی بطور مہمان خصوصی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔ قابل ذکر شخصیات جیسے وزیر صحت جناب وشوجیت رانے اور سیاحت، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک بھی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔
اس میلے کا مقصد افتتاحی تقریب کے دوران موسیقی، رقص اور تفریح سے متعلق دلکش پرفارمنس کے ذریعے معذور افراد(پی ڈبلیو ڈی) کی صلاحیتیوں کواجاگرکرناہے۔
افتتاحی تقریب کا ایک شاندار لمحہ پرپل اینتھم کی پیش کش ہوگی جس کا عنوان ‘دھومال’ ہے، جس میں گوا کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اس میں ہندوستان کی موسیقی کی صنعت کے معزز تخلیق کاربھی شامل ہوں گےاوراس طرح یہ تقریب شمولیت اور اتحاد کی علامت کے طور پر سامنے آئے گی۔
اس بین الاقوامی پرپل فیسٹ میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ ساتھ گوا حکومت کے متعدد اقدامات کا آغاز بھی ہوگا۔
اس تقریب میں 8,000 سے زیادہ مندوبین کی آمد متوقع ہے۔ پرپل فیسٹ– گوا 2024 عالمی سطح پر رنگا رنگی، شمولیت اور تفویض اختیارات کا جشن ہوگا۔ مزید جامع مستقبل کی طرف اس غیر معمولی سفر کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں۔
*****
ش ح ۔ ج ق۔ ج ا
U. No.3361
(Release ID: 1994072)
Visitor Counter : 128