وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکاء کی تعداد   10 کروڑ  کو عبور کر گئی

Posted On: 05 JAN 2024 5:45PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا نے آج ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ صرف 50 دنوں کے مختصر عرصے میں، 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یاترا میں حصہ لیا ہے۔ یہ حیران کن تعداد وکست بھارت کے مشترکہ وژن کی طرف ملک بھر کے لوگوں کو متحد کرنے میں یاترا کے گہرے اثرات اور بے مثال صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

اتفاق سے، وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لینے والوں کی تعداد آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور جنوبی افریقہ جیسے بڑے ممالک کی پوری آبادی سے زیادہ ہے۔ یاترا کے لیے بڑے پیمانے پر حمایت وکست بھارت کی تعمیر کے لیے شہریوں کے پرعزم  لگن  کو ظاہر کرتی ہے۔

اروناچل پردیش کے پر کشش  انجاو سے لے کر، گجرات کے مغربی ساحل پر دیو بھومی دوارکا تک، لداخ کی طویل  برفیلی چوٹیوں سے اور انڈمان کے فیروزی ساحلوں تک، وکست بھارت سنکلپ یاترا اب تمام خطوں کو گلے لگاتی ہے اور ملک کے دور دراز گوشوں  میں برادریوں  تک پہنچتی ہے۔ اس یاترا کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فلاحی اسکیمیں زمینی سطح تک پہنچیں اور لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے اور اس نے وسیع و عریض ہندوستان میں جوش اور امید کی ایک چنگاری پیدا کر دی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002INGZ.png

 

آبادی کے اعداد و شمار، ماخذ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CIBO.png

 

15 نومبر 2023 کو اس کے آغاز کے بعد سے، 7.5 کروڑ سے زیادہ افراد نے اپنے "سنکلپ" کا عہد کیا ہے - جو کہ 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کا عزم ہے – اور یہ چند ہفتوں کے اندر شہریوں کے درمیان یاترا کے زبردست  اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

یاترا کا اثر گہرا اور زندگی بدل دینے والا ہے۔ یاترا کے دوران 1.7 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے ہیں اور 2.2 کروڑ سے زیادہ شہریوں کی صحت کیمپوں میں جانچ کی گئی ہے۔ 7.5 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان نے مالی آزادی کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے پی ایم سواندھی اسکیم کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ یاترا کے دوران 33 لاکھ سے زیادہ نئے پی ایم کسان استفادہ کنندگان کا اندراج کیا گیا ہے۔ 87000 سے زیادہ ڈرون کے مظاہرے ہوئے ہیں جو کسانوں کو تکنیکی مدد فراہم کرتے ہیں۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا صرف ایک مارچ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک طاقتور کال ٹو ایکشن ہے جو پورے ملک میں گونج رہا ہے۔ تبدیلی لانے کے لیے آج کی گئی کوششیں، آنے والے خوشحال مستقبل کا وعدہ کرتی ہیں۔ اس تحریک کا مقصد ملک کے ہر شہری کو بااختیار بنانا ہے اور ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کے قریب لانے کے لیے ایک جرات مندانہ فیصلہ پیش کرنا ہے۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف سفر انفرادی کوشش نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی کوشش ہے جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3314

 


(Release ID: 1993608) Visitor Counter : 121