جل شکتی وزارت

جل جیون مشن نے 14 کروڑ (72.71فیصد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا اہم سنگ میل عبور کیا


جے جے ایم نے بے مثال رفتار اور پیمانے کا مظاہرہ کیا، صرف چار سالوں میں دیہی نل کے کنکشن کوریج کو 3 کروڑ سے بڑھا کر 14 کروڑ کر دیا

نل کے پانی کے ہر دوسرے کنکشن کی  تنصیب، دیہی منظر نامے میں ایک  بےمثالی تبدیلی کو نمایاں کرتی ہے

دو لاکھ سے زیادہ گاؤں اور 161 اضلاع اب ’ہر گھر جل‘ ہیں

Posted On: 05 JAN 2024 3:35PM by PIB Delhi

جل جیون مشن (جے جے ایم) نے آج 14 کروڑ (72.71فیصد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 15 اگست 2019 کو شروع کیا گیا، حکومت ہند کے  اس اہم اقدام نے بے مثال رفتار اور پیمانے کا مظاہرہ کیا ہے، جس نے دیہی نل کنکشن کوریج کو 3 کروڑ سے بڑھا کر صرف چار سالوں میں حیران کن 14 کروڑ  کی تعداد تک پہنچا دیا ہے۔ یہ اہم کامیابی دیہی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہےنیز پانی کے معیار کو یقینی بنانے، کمیونٹیز کو بااختیار بنانے، اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے مشن کے عزم پر زور دیتی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، جے جے ایم نے کئی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ آج تک، چھ ریاستیں، یعنی گوا، تلنگانہ، ہریانہ، گجرات، پنجاب، اور ہماچل پردیش اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری، دمن اور دیو اوردادر اور نگر حویلی اور انڈمان اور نکوبارجزائر نے، صد فیصد کوریج حاصل کر لی ہے۔ میزورم 98.68فیصد، اروناچل پردیش 98.48فیصد اور بہار 96.42فیصد کوریج کے ساتھ مستقبل قریب میں صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے راہ  پرگامزن ہیں۔

اس تبدیلی کا مرکز، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی شراکت داروں کی فعال شراکت میں پنہاں ہے۔ ہر دوسرا شخص نل کے پانی کے کنکشن کی تنصیب کا مشاہدہ کرتا ہے، جس سے دیہی منظرنامے میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے۔ 2 لاکھ سے زیادہ گاؤں اور 161 اضلاع اب ’ہر گھر جل‘ ہیں۔

Image

پانی صاف کرنے اور علاج کے طریقوں کو لاگو کرکے،جے جے ایم  نے یقینی بنایا ہے کہ گھرانوں تک پہنچنے والا پانی معیارات پر پورا اترتا ہے، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے اور دیہی برادریوں میں مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

گھریلو کنکشن کے علاوہ، مشن نے ملک بھر میں 9.24 لاکھ (90.65فیصد) اسکولوں اور 9.57 لاکھ (86.63فیصد) آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ 112 خواہش مند اضلاع میں، نل کے پانی کی رسائی آغاز کے وقت 21.41 لاکھ (7.86فیصد) گھرانوں سے بڑھ کر آج 1.96 کروڑ (72.08فیصد) گھرانوں تک پہنچ گئی ہے۔

’ہر گھر جل‘ پہل، وافر  سماجی و اقتصادی فوائد لا رہی ہے۔ دیہی آبادی، خاص طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو روزانہ پانی لانے کے مشکل کام سے آزاد کر رہی ہے۔ بچائے گئے وقت کا رُخ اب آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں، مہارت کی نشوونما اور بچوں کی تعلیم میں معاونت کی جانب کر دیا گیا ہے۔

جے جے   ایم  کے پائیدار ماڈل کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی طویل مدت کو یقینی بنانا اور کمیونٹی کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ 5.29 لاکھ سے زیادہ گاوؤں کی آبی اور گندےپانی کی نکاسی سے متعلق کمیٹیاں  (وی ڈبلیو ایس سی)/پانی کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ 5.17 لاکھ گاوؤں سے متعلق ایکشن پلان (وی اے پیز) کی تیاری کے ساتھ ساتھ ،پینے کے پانی کے ذرائع کے انتظام، گرے واٹر ٹریٹمنٹ، اور گاؤں میں پانی کی فراہمی کے باقاعدہ او اینڈ ایم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ معیار کو یقینی بنانے کے لیے 23.55 لاکھ سے زیادہ خواتین کو فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ (ایف ٹی کے) کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے نمونوں کی جانچ کرنےکے لیے تربیت دی گئی ہے۔ ذرائع اور ترسیل کے مقامات سے پانی کے نمونوں کی سخت جانچ باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔ آج، آرسینک اور فلورائیڈ سے متاثرہ تمام بستیوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔

’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے اصول کی رہنمائی میں، جل جیون مشن پائیدار ترقی کے ہدف 6 کو حاصل کرنے – سب  کو محفوظ اور سستا پانی فراہم کرنے کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں تمام گھرانوں، اسکولوں، آنگن واڑیوں اور سرکاری اداروں کو نل کے ذریعے محفوظ پانی پہنچانے کے مشن کا عزم ،وکست بھارت کے مقاصد سے قطعی طور پر ہم آہنگ ہے۔

*****

U.No.3307

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 1993571) Visitor Counter : 77