نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اطلاعات و نشریات اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے دیو میں نہرو یووا کیندر کے زیر اہتمام پروگرام میں شرکت کی
دیو ملالہ آڈیٹوریم میں ’میرا بھارت میرا یووا بھارت‘ کے موضوع پر نوجوانوں کے ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا
جناب انوراگ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا اور ڈرگ فری انڈیا کا نعرہ دیا
ہندوستان میں پہلی بار دیو میں ملٹی اسپورٹ بیچ گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے
Posted On:
04 JAN 2024 9:49PM by PIB Delhi
دیو بیچ گیمز- 2024 کا انعقاد دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور لکشدیپ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل پٹیل کی قیادت اور رہنمائی میں کیا جا رہا ہے۔ مختلف پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر دیو کے ملالہ آڈیٹوریم میں ’میرا بھارت میرا یووا بھارت‘ تھیم کے تحت یوتھ ڈائیلاگ پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات اور کھیل کےمرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کی صدارت میں اور دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور لکش دیپ کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل پٹیل اور ممبرپارلیمنٹ لالو بھائی پٹیل کی موجودگی میں نہرو یووا کیندر کے ذریعہ نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کا یہ پروگرام منعقدہوا۔
اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور و کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں سے ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر میں آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی توانائی کو ملک کی تعمیر میں استعمال کیا جانا چاہئے اور نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ یہ کہتے ہوئے کہ اہل نوجوان ایک مضبوط ہندوستان تشکیل دے سکتے ہیں اور اس کے لئے کھیل بہت اہم ہیں، کھیلوں کے مرکزی وزیر نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے میدان میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کی۔
کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا اور ڈرگ فری انڈیا کا نعرہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، صحت مند رہیں اور منشیات سے دور رہیں اور مضبوط بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیو پہلی بار بیچ گیم فیسٹیول کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ میلہ کھیلوں کے میدان میں ایک مختلف انداز کاانقلاب لائے گا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ثقافت اور سیاحت کو فروغ دے گا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈ منسٹریٹرجناب پرفل پٹیل نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہی ملک کو صحیح سمت دے سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں جسم اور دماغ کے لحاظ سے صحت مند ہونا ہوگا۔ یہ کھیل خود نوجوانوں کو فٹنس دے گا۔ اسی مقصد کے لیے دیو بیچ گیمز-2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایڈ ایڈمنسٹریٹرموصوف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سے بیچ گیمز کی ثقافت پروان چڑھے گی، یونین ٹیریٹری کے کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا اور یونین ٹیریٹری کی سیاحت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ تقریب مقامی لوگوں اور سیاحوں کو یکساں طور پر راغب کرے گی۔
اس موقع پر دیو کے عوامی نمائندے، اعلیٰ انتظامی افسران، کھلاڑی، طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
***********
ش ح ۔ ج ق - م ش
U. No.3273
(Release ID: 1993300)
Visitor Counter : 121