وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے ممبئی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا

Posted On: 04 JAN 2024 6:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج ممبئی کے گورے گاؤں ایسٹ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا۔

اس پروگرام میں 1500 سے زائد افراد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ پرنسپل سکریٹری نے تمام شرکا کے ساتھ وکست بھارت کا حلف لیا۔ میری کہانی میری زبانی پہل کے تحت مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے والوں نے اپنے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم کا ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد پر فلم بھی چلائی گئی۔

پرنسپل سکریٹری نے مدرا یوجنا ، پی ایم سواندھی جیسی اسکیموں کے فائدہ اٹھانے والوں کو سرٹیفکیٹ اور فوائد بھی تقسیم کیے۔

پرنسپل سکریٹری نے سرکاری اسکیموں کے سٹالوں کا بھی دورہ کیا جو بڑی سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے قائم کیے گئے تھے تاکہ ان تمام مستفید افراد تک رسائی حاصل کی جاسکے جو اب تک ان اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ انھوں نے وزیر اعظم کے وکست بھارت کے وژن کے بارے میں بات کی اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ یاترا میں حصہ لیں۔ انھوں نے سرکاری اسکیموں کے نفاذ اور آخری میل کی فراہمی میں سیچوریشن اپروچ پر بھی بات کی۔

پرنسپل سکریٹری نے ممبئی شہر میں کامیاب وکست بھارت سنکلپ یاترا کے انعقاد کے لیے بی ایم سی انتظامیہ کی ستائش کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3259


(Release ID: 1993214) Visitor Counter : 115