مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے نے شہریوں کو بین الاقوامی نمبروں سے بدنیتی پر مبنی فون کالز کے بارے میں انتباہ جاری کیا جن کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی کالز کی اطلاع ٹیلی کام یا ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کو دیں
Posted On:
04 JAN 2024 5:08PM by PIB Delhi
وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نمبروں سے آنے والی بدنیتی پر مبنی فون کالوں سے ہوشیار رہیں جو بھارت کے اسٹاک ایکسچینج اور ٹریڈنگ میں خلل کا سبب بنتی ہیں۔ اس طرح کی بدنیتی پر مبنی کالز ملک دشمن عناصر کی طرف سے شروع کی جاتی ہیں جن کا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔
ڈی او ٹی نے تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے نمبروں سے بدنیتی پر مبنی کالز کو بلاک کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کی کالز موصول ہونے پر ہیلپ سنچارساتھی ایٹ دی ریٹ گوو ڈاٹ اِن یا پھر ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کے پاس رپورٹ کریں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3260
(Release ID: 1993211)
Visitor Counter : 96