وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے پریرنا  پروگرام شروع کیا


تجرباتی سیکھنے کے پروگرام کا آن لائن رجسٹریشن پورٹل شروع کیا گیا

Posted On: 04 JAN 2024 4:24PM by PIB Delhi

محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، نے پریرنا: ایک تجرباتی سیکھنے کا پروگرام‘ شروع کیا ہے، جس کا مقصد تمام شرکاء کو ایک بامعنی، منفرد اور متاثر کن تجربہ پیش کرنا ہے، اس طرح انہیں قائدانہ خوبیوں سے بااختیار بنانا ہے۔

پریرنا بھارتی  نظام تعلیم کے اصولوں اور قدر پر مبنی تعلیم کے فلسفے کو مربوط کرنے کے مضبوط عزم سے کارفرما ہے جو کہ قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020 کا سنگ بنیاد ہے۔

پریرنا نویں سے بارہویں کلاس کے منتخب طلباء کے لیے ایک ہفتہ طویل رہائشی پروگرام ہے۔ یہ کلاس میں بہترین ٹیکنالوجی کے حامل طلباء کے لیے ایک تجرباتی اور متاثر کن سیکھنے کا پروگرام ہے جہاں ورثہ جدت سے ملتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ہر ہفتے 20 منتخب طلباء (10 لڑکے اور 10 لڑکیوں) کا ایک بیچ پروگرام میں شرکت کرے گا۔

پریرنا پروگرام ہندوستان کے قدیم ترین زندہ شہروں میں سے ایک، وڈ نگر، ضلع مہسانہ، گجرات میں 1888 میں قائم ہونے والے ایک ورناکولر اسکول سے چلے گا۔ یہ اسکول وڈ نگر کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ایک زندہ شہر جس نے زلزلوں اور قدرتی آفات جیسے چیلنجوں پر فتح حاصل کی ہے اور ابتدائی تاریخی دور سے اور جدید دور سے آباد قدیم ورثے کے مقامات اور یادگاروں کا گھر ہے۔ اسکول اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ غیر معمولی زندگی اکثر اپنی جڑیں عام بنیادوں میں تلاش کرتی ہے۔ ہندوستان کی امیر تہذیب کی لازوال حکمت پر مبنی، یہ منفرد پہل ہمارے معزز وزیر اعظم کے اصولوں اور آدرشوں سے ہم آہنگ ایک وژن کو مجسم کرتی ہے، جویہاں کے ایک سابق طالب علم ہیں۔

  آئی آئی ٹی گاندھی نگر کا تیار کردہ پریرنا  اسکول کا نصاب نئی قدروں پر مبنی موضوعات  سے منسلک ہے: عزت نفس اور شائستگی، بہادری اور ہمت، محنت اور لگن، ہمدردی اور خدمت، تنوع اور اتحاد، سالمیت اور پاکیزگی، جدت اور تجسس، تعظیم اور ایمان، اور آزادی اور فرض۔ مندرجہ بالا موضوعات پر مبنی یہ پروگرام نوجوانوں کو ترغیب دے گا اور تنوع میں بھارت کے اتحاد کے لیے احترام کو فروغ دے گا، "واسودھائیو کٹمبکم" کے جذبے کو مجسم کرے گا اور آج کے نوجوانوں کو وکست  بھارت کا شعلہ بنا کر اپنا تعاون دے  گا۔ اس کوشش کے لیے، شرکاء کو معزز اداروں کے سرپرستوں سے رہنمائی ملے گی۔

دن کے حساب سے پروگرام کے شیڈول میں یوگا، ذہن سازی، اور مراقبہ کے سیشنز ہوں گے، اس کے بعد تجرباتی سیکھنے، موضوعاتی سیشنز، اور دلچسپ سیکھنے کی سرگرمیاں ہوں گی۔ شام کی سرگرمیوں میں قدیم اور ورثے کے مقامات کا دورہ، متاثر کن فلموں کی نمائش، مشن لائف کی تخلیقی سرگرمیاں، ٹیلنٹ شوز وغیرہ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، طلباء متنوع سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے، دیسی علمی نظام کو اپناتے ہوئے، جدید ترین ٹیکنالوجیز، اور متاثر کن شخصیات سے سیکھیں گے۔

طلباء پورٹل کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں، جس میں درخواست دہندگان کثیر جہتی  اور پریرنا  پروگرام کا حصہ بننے کے لیے مطلوبہ تفصیلات کو پُر کر سکتے ہیں۔ رجسٹرڈ درخواست دہندگان انتخابی عمل سے گزریں گے، جیسا کہ پورٹل پر تجویز کیا گیا ہے۔ درخواست دہندگان اسکول/بلاک کی سطح پر نامزد پریرنا  اتسو‘ کے دن، پریرنا یعنی تحریک  کی اخلاقیات پر مبنی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے انتخاب کے طریقہ کار میں بھی شامل ہو سکتے ہیں تاکہ ہماری قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے کی خواہشمند اچھی شخصیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

انتخاب کے بعد، 20 شرکاء (10 لڑکے اور 10 لڑکیاں) پریرنا پروگرام میں شرکت کریں گے اور تحریک، اختراع، اور خود دریافت کے سفر کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے بعد، شرکاء پریرنا  کے اخلاق کو اپنی اپنی برادریوں میں لے کر جائیں گے، تبدیلی لانے والے بنیں گے اور دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے مثبت تبدیلی کو پروان چڑھائیں  گے۔

*********

(ش ح۔ام۔)

U.NO. 3254


(Release ID: 1993105) Visitor Counter : 217