نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے 'راشٹریہ کھیل پروتساہن  پرسکار2023‘کا اعلان کیا


اوڈیشہ مائننگ کارپوریٹ لمیٹڈ کو ’کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے کھیلوں کی حوصلہ افزائی‘ کے زمرے میں نوازا گیا

Posted On: 04 JAN 2024 3:17PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے آج ’راشٹریہ کھیل پروتساہن  پرسکار‘ 2023 کا اعلان کیا۔ انعامات کے لئے جن افراد کے نام تجویزکئے گئے ہیں وہ 09 جنوری 2024 (منگل) کو 11 بجے راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ہند سے اپنے انعامات  وصول کریں گے۔

'راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار' کارپوریٹ اداروں (نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں)، اسپورٹس کنٹرول بورڈز، این جی اوز، بشمول ریاستی اور قومی سطح پر کھیلوں کے اداروں کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

درخواستیں آن لائن طلب کی گئی تھیں اور کھلاڑیوں/کوچوں/اداروں کو ایک وقف شدہ آن لائن پورٹل کے ذریعے خود اپلائی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 2023 میں اس ایوارڈ کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں/نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، جنہیں سلیکشن کمیٹی کے سامنے رکھا گیا تھا جس کی سربراہی سکریٹری (کھیل)، حکومت ہند محترمہ سوجاتا چترویدی نے کی تھی  اور اس کمیٹی میں سابقہ ایوارڈ یافتہ افراد، انڈسٹری ایسوسی ایشن، اسپورٹس جرنلسٹ/ماہرین/تبصرہ کار، ریاستی حکومت کے سکریٹری (کھیل)، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور غیر سرکاری تنظیم کے اراکین شامل ہیں ، جو کھیلوں میں سرگرم ہیں۔

چھ بنیادی ایوارڈز جو ہندوستان کے قومی کھیل ایوارڈز کی تشکیل کرتے ہیں وہ ہیں میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ یا محض کھیل رتن، ارجن ایوارڈ، درونچاریہ ایوارڈ، میجر دھیان چند ایوارڈ، مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی، جسے ایم کے کے اے  ٹرافی بھی کہا جاتا ہے ، اور راشٹریہ کھیل پروتساہن  پرسکار۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور مناسب جانچ پڑتال کے بعد، حکومت نے درج ذیل اداروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے:

ایوارڈ کا نام: راشٹریہ کھیل پروتساہن  پرسکار 2023

 

نمبر شمار

زمرہ

راشٹریہ کھیل پروتساہن  پرسکار 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ادارہ

1.

ابھرتے ہوئے / نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت اور فروغ

جین ڈیمڈ یونیورسٹی، بنگلورو

2.

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے کھیلوں کی حوصلہ افزائی

اوڈیشہ مائننگ کارپوریٹ لمیٹڈ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایوارڈ کےلئے نامزد  افراد 09 جنوری 2024 (منگل) کو 11 بجے راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ہند سے اپنے ایوارڈ وصول کریں گے۔

*********

(ش ح۔ام۔)

U.NO.3246



(Release ID: 1993062) Visitor Counter : 93