نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ 6 جنوری کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حمیر پور میں طلباء سے بات چیت کریں گے
نائب صدرجمہوریہ ‘ایک سے سریشٹھا’ کے 500 ویں مرکز کا افتتاح کریں گے
Posted On:
04 JAN 2024 9:34AM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ 06 جنوری 2024 کو حمیر پور، ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی)، حمیر پور جائیں گے، جہاں وہ ‘وِکست بھارت @ 2047 میں نوجوانوں کا کردار’ کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ ہماچل پردیش میں تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک پہل ‘ایک سے سریشتھا’ کے 500 ویں مرکز کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ جناب دھنکھڑ اس موقع پر بچوں کے ساتھ ایک باہم اثر پذیر اجلاس ( انٹرایکٹو سیشن) میں حصہ لیں گے۔
*************
( ش ح ۔ س ب۔ رض (
U. No.3233
(Release ID: 1992960)
Visitor Counter : 111