سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے ہندوستان کی قومی شاہراہوں کے لیے ’’گرین کور انڈیکس‘‘ تیار کرنے اور رپورٹ کرنے کے لیے این آر ایس سی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 03 JAN 2024 7:19PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے ہندوستان میں قومی شاہراہوں کے وسیع نیٹ ورک کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے تحت کام کرنے والے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی) کے ساتھ ’’گرین کور انڈیکس‘‘ تیار کرنے اور رپورٹ کرنے کے لیے تین سال کی مدت کے لیے ایک مفاہمت نامہ  پر دستخط کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-03at19.48.06AEMW.jpeg

سال 2015 میں گرین ہائی ویز پالیسی کے آغاز کے بعد سے، ہائی وے کوریڈورز کو سبز کرنے کی ترجیح سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) اور این ایچ اے آئی کے لیے ایک مرکزی نقطہ رہی ہے۔ فی الحال، پودے لگانے کی نگرانی فیلڈ اہلکاروں کے سائٹ کے دوروں پر منحصر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-03at19.48.133YX0.jpeg

این ایچ اے آئی کے ذریعہ کئے گئے پرفارمنس آڈٹ سمیت ان سیٹو ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پودے لگانے کے انتظام اور نگرانی کو بڑھانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے، این آر ایس سی، ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری کا استعمال کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کے لیے گرین کور کا ایک جامع ہندوستانی تخمینہ لگائے گا، جسے ’’گرین کور انڈیکس‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ اختراعی نقطہ نظر ایک مضبوط اور قابل بھروسہ طریقہ کار ہونے کا وعدہ کرتا ہے، جو قومی شاہراہوں کے ساتھ سبزہ کی ڈگری کا میکرو لیول تخمینہ پیدا کرنے کے لیے وقت کی بچت اور لاگت سے موثر حل فراہم کرتا ہے۔ یہ ان خطوں میں ہدف شدہ مداخلتوں کی بھی راہ ہموار کرے گا جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مناسب گرین کور نہیں ہے۔

این آر ایس سی، جس کا صدر دفتر حیدرآباد میں ہے، کے پاس سیٹلائٹ ڈیٹا حاصل کرنے، ڈیٹا پروڈکٹس کی تیاری اور ریموٹ سینسنگ ایپلی کیشنز کے لیے تکنیکوں کی ترقی کے لیے زمینی اسٹیشنوں کے قیام کا مینڈیٹ ہے جس میں اچھی حکمرانی کے لیے جیو اسپیشل خدمات شامل ہیں۔ تصور کے ثبوت کے طور پر، این آر ایس سی نے پہلے ہی قومی شاہراہوں کے ساتھ گرین کور کے تخمینہ کے لیے کامیاب پائلٹ پروجیکٹس کا اہتمام کیا ہے۔

اس پروجیکٹ کی سب سے بڑی کوشش قومی شاہراہوں کے لیے پہلے اسسمنٹ سائیکل میں علاقے کے لحاظ سے گرین کور انڈیکس کو حاصل کرنا ہے۔ اس کے بعد کے سالانہ سائیکل سائنسی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کے لیے گرین کور کے نمو کے نمونوں کا تخمینہ لگانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ انڈیکس کے نتائج بروقت اور متواتر مداخلت کے لیے مختلف قومی شاہراہوں کے موازنہ اور درجہ بندی میں سہولت فراہم کریں گے۔ چونکہ قومی شاہراہوں کی ہر 1 کلومیٹر لمبائی کے لیے گرین کور کا تخمینہ لگایا جائے گا، اس لیے انفرادی پروجیکٹس/پیکیجز کے لیے بھی گرینولر میٹرکس تیار کرنا ممکن ہوگا۔ یہ اقدام شاہراہوں کی سبز تبدیلی کو فروغ دینے میں این ایچ اے آئی کے اہم کردار کا جائزہ لینے کے مخلصانہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے، اس طرح ملک کی مجموعی ماحولیاتی بہبود میں مدد کرتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت

U: 3228



(Release ID: 1992911) Visitor Counter : 82