ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے نامیبیا کی چیتا آشا کے ہاں تین بچوں کی پیدائش کی خبر مشترک کی

Posted On: 03 JAN 2024 4:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار جناب بھوپیندر یادو نے ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی  ہے کہ کونو نیشنل پارک نے تین نئے اراکین کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے نمیبیا کی چیتا آشا کے ہاں پیدا ہوئے ہیں۔

جناب یادو نے کہا کہ یہ پروجیکٹ چیتا کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے، جس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے کے لیے کیا تھا۔

جناب یادو نے پروجیکٹ میں شامل تمام ماہرین، کونو وائلڈ لائف کے عہدیداروں اور ہندوستان بھر میں جنگلی حیات کے شوقین افراد کو مبارکباد دی۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3220


(Release ID: 1992879) Visitor Counter : 100