بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کامیابی کی داستان-  اچار  تیار کرنے کے معاملے میں مالی امداد اور پیشہ ورانہ تربیت

Posted On: 03 JAN 2024 4:00PM by PIB Delhi

ماسٹر کالونی ساونگی میگھے، وردھا سے  تعلق رکھنے والے اور ہائر سیکنڈری اسکولی تعلیم کا  پس منظر رکھنے والے 41 سالہ نوجوان پروین تھول نے  اپریل 2015-مارچ 2016 کے دوران بایو پروسیسنگ اور ہربل ڈویژن ایم جی آئی آر آئی، وردھا  سےڈاکٹر اپراجیتا وردھن کی رہنمائی  میں ’’مختلف اقسام کے اچار‘‘ کے بارے میں  تربیت  حاصل کی تھی۔ اس کی کرانہ کی دکان تھی اور وہ گھریلو سطح پر کچھ اچار بھی تیار کرتے تھے لیکن انہیں  بیچ میں یکسانیت کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، اس مشکل کو حل کرنے کے لیے انہوں نے ’’ضلع ادیوگ کیندر، وردھا‘‘  سے رابطہ کیا جہاں انہیں ایم جی آئی آر آئی کے تربیتی پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی۔

ایم جی آئی آر آئی میں تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل کے فوراً بعد، انہوں نے ماسٹر کالونی ساونگی میگھے، وردھا سے ’’مختلف قسم کے اچار‘‘ کی تیاری شروع کر دی تھی جس کی صلاحیت 100 کلوگرام یومیہ تھی۔ ان کے مختلف اقسام کے اچار کا ماہانہ ٹرن اوور 1.5 لاکھ روپے ہے، اس  میں 40-45 ہزار روپے  کا منافع  تھا۔ وہ 4 افراد کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مُدرا لون اسکیم کے تحت مالی مدد حاصل کی ہے۔ وہ ’’سمیدھا گرہ ادیوگ ‘‘ کے برانڈ نام  کے تحت مارکیٹنگ کررہے ہیں۔

اچار کا پروڈکشن شروع کرنے کے بعد انہیں  پروڈکشن میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایم جی آئی آر آئی نے بایو پروسیسنگ اور ہربل ڈویژن میں عملی طور پر ان کی رہنمائی کرکے مسئلہ حل کیا۔ وہ بایو پروسیسنگ اور  ہربل ڈویژن کے ذریعے اچار کی تیاری میں باقاعدگی سے تکنیکی مدد لے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی مدد کی جائے گی۔

وہ اپنے کاروبار کو چھوٹے سے بڑے پیمانے پر پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس وقت وہ بنیادی طور پر آم کا اچار، مرچ کا اچار، لیموں کا اچار اور گاجر کا اچار بنا رہے ہیں ۔ وہ دوسرے اچار کا پروڈکشن  بھی شروع کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3214



(Release ID: 1992819) Visitor Counter : 72