بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کامیابی کی داستان – پی ایم ای جی پی قرض انٹرپرائز کی ترقی میں مدد کررہا ہے

Posted On: 03 JAN 2024 4:02PM by PIB Delhi

کیڈ -کیم میں اپنی  ایم ٹیک مکمل کرنے کے بعد جناب سمیت راوت، ایک بے روزگار نوجوان تھےاور طویل عرصے سے نوکری کی تلاش میں تھے۔ جب نوکری کی تلاش جاری تھی تو انہوں نے ادیوگ بھون، ناگپور میں ایم سی ای ڈی کے ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کی اور  انہیں ایم جی آئی آر آئی، وردھا کے بارے میں پتہ چلا۔  وہ فوری طور پر ایم جی آئی آر آئی پہنچے اور مختلف محکموں کی طرف سے فراہم کردہ مختلف تربیتوں / ٹیکنالوجیز کے بارے میں تمام معلومات جمع کیں۔ انہوں نے ایلو ویرا پر مبنی مصنوعات سے متعلق تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان  کے پاس چند ایکڑ کا فارم ہے ، جہاں وہ ایلو ویرا کاشت کر کے اپنا پروسیسنگ یونٹ شروع کر سکتے تھے ۔  مئی ، 2016 ء میں ، انہوں نے بایو پروسیسنگ اور ہربل ڈویژن میں ڈاکٹر آدرش کمار اگنی ہوتری کی رہنمائی میں ایلو ویرا پر مبنی مصنوعات پر 5 دن کی تربیت  حاصل کی ۔

بی اینڈ ایچ ڈویژن میں اپنی تربیت کی تکمیل کے فوراً بعد، انہوں  نے اپنے فارم میں ایلو ویرا کی کاشت کی اور ایلو ویرا پر مبنی مصنوعات جیسے ہینڈ واش، شیمپو، موئسچرائزنگ جیل اور جوس کا پروڈکشن شروع کیا۔ گاہکوں کی طرف سے اچھا ردعمل ملنے کے بعد،  انہوں نے تمام مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ بنایا اور اس کے لیے کچھ مشینری اور کافی بڑے سیٹ اپ کی ضرورت تھی۔ انہوں  نے پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت قرض  حاصل کیا اورضلع یوتمال میں واقع  رالےگاؤں میں ’’مہالکشمی ایگرو پروڈکٹس‘‘ کے نام سے ایک یونٹ قائم کی۔ انہوں نے اپنی یونٹ میں 6 افراد کو ملازم رکھا ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً  ایک لاکھ ہے۔

وہ ایم جی آئی آر آئی کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور جب بھی ضرورت ہوتی ہے   وہ تکنیکی رہنمائی حاصل کرتےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3214

                     



(Release ID: 1992807) Visitor Counter : 81