شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ نےاپنے امبریلا برانڈ‘این ای فریش’
کے تحت 140 میٹرک ٹن سے زیادہ مصنوعات کی خریداری کی
تقریباََ 30 مقامی صنعت کاروں /بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) اپنی ڈبہ بند مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے 2023 میں شمال مشرقی خطے کی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ (این ای آر اے ایم اے سی )سے منسلک ہوئے
این ای آر اے ایم اے سی نے جی آئی ٹیگ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے برانڈ ‘ این ای آر اے ایم اے سی ’ پریمیئم کا آغاز کیا
شمال مشرقی کین اور بانس کی ترقی کی کونسل نے آسام کے تین ضلعوں میں 900 ہیکٹئیر میں کاشتکاری مکمل کی ،جس سے 750 کسانوں کو فائدہ پہنچا
نارتھ ایسٹ کین اور بانس کی ترقی سے متعلق کونسل (این ای سی بی ڈی سی) نے بانس اور کین میں 21 تربیتی /ہنرمندی کے فروغ کی تربیت کے پروگرام کا اہتمام کیا، 463سے زیادہ افراد کو تربیت دی گئی
Posted On:
03 JAN 2024 11:55AM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کا زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ (این ای آر اے ایم اے سی )شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ( پی ایس یو ) ہے ۔ یہ خطے کے کسانوں / پروڈیوسر ز کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار کی منافع بخش قیمتیں حاصل کرسکیں ۔ساتھ ہی ساتھ خطے میں زراعت ، خریداری ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرسکیں ۔
شمال مشرقی خطے کا زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ (این ای آر اے ایم اے سی ) نے اپنے امبریلا برانڈ این ای فریش کے تحت 2023 میں انناس ، کاجو ،ناریل، ایوکاڈو، کالے چاول، کاجو، بڑی الائچی، دار چینی، اور کالی مرچ وغیرہ جیسی 140 میٹرک ٹن سے سے زیادہ اشیا کی خریداری کی۔ اس نے تازہ انناس اور دیگر سبزیوں کے لیے بازار کے رابطے بھی فراہم کیے ہیں۔ این ای آراے ایم اے سی کے پاس خوردہ عنصر کے تحت 130سے زیادہ مصنوعات ہیں۔ تقریباََ 30 مقامی صنعت کاروں /بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) اپنی ڈبہ بند مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے 2023 میں شمال مشرقی خطے کی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ (این ای آر اے ایم اے سی )سے منسلک ہوئے ،جس میں۔ کامکھایا اور دیما پور ریلوے میں دو، ایک اسٹیشن ون پروڈکٹ (اوایس او پی) اسٹالز سمیت سات شہروں/قصبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
این ای آراے ایم اے سی نے جی آئی ٹیگ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے برانڈ این ای آراے ایم اے سی پریمئیم کا بھی آغاز کیا۔ این ای آراے ایم اے سی نے اس سال کے دوران سبھی تیرہ جی آئی اندراج شدہ زرعی باغبانی مصنوعات کے لئے شمال مشرقی خطے کے 1308 کسانوں کے یوزر اتھرائزیشن رجسٹریشن کو آسان بنایا ۔ یہ شمال مشرقی خطے کے زرعی - باغبانی سیکٹر کی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبودکی وزارت کے دس ہزار فارمر پروڈیوز آرگنائزیشن ( ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ کی اسکیم کے تحت 205 ایف پی اوز کو شمال مشرقی خطے میں تشکیل دیا گیا ہے۔جس کے تحت 15500 کسانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
این ای آراے ایم اے سی نے 17 تقریبات میں شرکت / اہتمام کیا اور تقریباََ 2000 کسانوں / صنعت کاروں کا احاطہ کیا گیا۔اس سال کے دوران اگرتلہ میں این ای آراے ایم اے سی کے کاجو کی پروسیسنگ کے پلانٹ (سی پی پی ) کا احیاء کیا گیا اور این ای سی سے مالی معاونت کے ساتھ کام کاج کرنا شروع کردیا اور سرکاری پرائیویٹ شراکتداری ( پی پی پی ) موڈ کے تحت میگھالیہ کے برنی ہاٹ میں مربوط جنجر پروسیسنگ پلانٹ ( آئی جی پی پی ) کو پھر سے چالو کیا گیا۔
شمال مشرقی کین اور بانس کی ترقی کی کونسل (این ای سی بی ڈی سی ) نے آسام کے تین ضلعوںمیں 900 ہیکٹئر آراضی میں کاشتکاری مکمل کی ، جس کے تحت 3.30 لاکھ پودوں اور 750 کسان مستفیدین کا احاطہ کیا گیا۔
صلاحیت سازی ، ہنر مندی کو فروغ دینے اور تربیتی پروگرام این ای سی بی ڈی سی کی اصل سرگرمیاں ہیں ۔ اس مدت کے دوران این ای سی بی ڈی سی نے 21 تربیتی / ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا اور کین اور بانس میں 463 سے زیادہ افراد کو تربیت دی گئی ۔
ناگا لینڈ کے دیما پور کے سوویما گاؤں میں بانس پر مبنی دستکاری کنسنٹریشن سینٹر کو حکومت ہند کی ڈی او این ای آر کی وزارت کے شمال مشرقی کونسل کے ذریعہ پروجیکٹ لاگت 448.46 لاکھ کروڑروپے کی امداد دی گئی ۔ بہت سی شخصیتوں کی موجودگی میں 22 نومبر 2023 کو ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ جناب نیفیو ریو نے اس سینٹر کا افتتاح کیا تھا ۔اس سینٹر میں گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لئے ناگالینڈ کی روایتی اور جدید ہینڈ لوم اور دستکاری پر توجہ دی جائے گی۔
تقریباََ 115 پیشہ ورانہ ہیلتھ سیفٹی کٹ بھی آسام اور منی پور کے این ای سی بی ڈی سی کلسٹر ز کے دستکاروں کو تقسیم کی گئیں۔
********
ش ح۔ ح ا۔رم
U-3203
(Release ID: 1992664)
Visitor Counter : 135