امور داخلہ کی وزارت
پریس ریلیز
Posted On:
02 JAN 2024 10:02PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 106 (2) کے تحت 10 سال قید اور جرمانے کی فراہمی سے متعلق ٹرک ڈرائیوروں کی تشویش کا نوٹس لیا ہے اور آج آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
حکومت یہ بتانا چاہتی ہے کہ یہ نئے قوانین اور دفعات ابھی تک نافذ نہیں ہوئے ہیں۔ ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ بھارتیہ
نیا ئےسنہتا کی دفعہ 106 (2) کو لاگو کرنے کا فیصلہ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
ہم آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس اور تمام ڈرائیوروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے کام پر واپس جائیں۔
********
ش ح۔ ح ا۔رم
U-3200
(Release ID: 1992587)
Visitor Counter : 177