کوئلے کی وزارت

دس اعشاریہ سات پانچ فیصد نمو کے ساتھ، کوئلے کی پیداوار دسمبر 2023 میں 92.87 ملین ٹن تک پہنچ گئی


مالی سال 2023- 24 میں دسمبر تک مجموعی پیداوار 684.31 ایم ٹی تک پہنچ گئی، 12.47فیصد کا اضافہ درج

Posted On: 02 JAN 2024 12:00PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے دسمبر 2023 کے دوران مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیا ہے، جو 92.87 ملین ٹن (ایم ٹی ) تک پہنچ گیا ہے، جو پچھلے سال کے 83.86 ایم ٹی ،کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ کر، 10.75فیصد کے اضافے کو ظاہرکرتا  ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار دسمبر 2023 کے مہینے میں بڑھ کر 71.86 ایم ٹی  تک پہنچ گئی جو کہ دسمبر 2022 میں 66.37 ایم ٹی تھی۔  اس طرح اس میں 8.27 فیصد کا اضافہ ہوا  ۔ مجموعی کوئلے کی پیداوار (دسمبر 2023 تک) مالی سال 23-24 میں 684.31 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ مالی سال 22-23 کی اسی مدت کے دوران 608.34 ایم ٹی  تھی ۔اس طرح اس میں  12.47 فیصد کا  اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YKRB.jpg

دسمبر 2023 میں کوئلہ  کی ترسیل، 86.23 ایم ٹی  تک پہنچ گئی، جو دسمبر 2022 میں ریکارڈ کی گئی 79.58 ایم ٹی  کے مقابلے میں قابل ذکر پیش رفت کو ظاہر کرتی ہےاور جس کی شرح نمو 8.36 فیصد ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ڈسپیچ دسمبر 2023 میں 66.10 ایم ٹی  رہی، جو کہ دسمبر 2022 میں 62.66 ایم ٹی تھی، جس سے 5.49فیصد  کی نمو کا اظہار ہوتا  ہے۔ مجموعی کول ڈسپیچ (دسمبر 2023 تک) مالی سال 23-24 میں 709.80 ایم ٹی  رہی ۔ اس طرح  اس میں  نمایاں چھلانگ دیکھی  گئی جبکہ مالی سال 22-23 میں اسی مدت کے دوران یہ  637.40 ایم ٹی  تھی۔اس طرح اس  میں 11.36 فیصد کا اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VBYZ.jpg

کوئلے کے شعبے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں پیداوار، ترسیل اور اسٹاک کی سطح قابل ذکر بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔ اس ترقی کاسہرا  کول پی ایس یوز کے سرجاتا  ہے، جس نے اس ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ کوئلے کی سپلائی چین کی لگن کو واضح کرتا ہے، ملک بھر میں کوئلے کی بغیر کسی رکاوٹ کے تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔ کوئلے کی وزارت ایک قابل اعتماد اور لچکدار توانائی کے شعبے کے لیے، بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کوئلے کی مسلسل پیداوار اور ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

********

  ش ح۔م م ۔رم

U-3175  



(Release ID: 1992313) Visitor Counter : 91