شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ نےشمال مشرقی خطے میں 5338 پروجیکٹ کے لیے 766.47 کروڑ روپےکی منظوری دی اور547.11 کروڑ روپے تقسیم کئے


این ای ڈی ایف آئی نے شمال مشرقی خطے کے غیر محفوظ اورمحروم علاقوں میں ‘‘این ای ڈی ایف آئی مائیکرو فنانس اسکیم’’ کے ذریعے چھوٹے قرض لینے والوں کی مددکی

‘‘این ای ڈی ایف آئی مائیکرو لینڈنگ اسکیم’’ براہ راست مائیکرو انٹرپرینیورز کو بزنس کرسپانڈنٹ کے ذریعے فارم اور غیر فارمی شعبوں میں آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے

این ای ڈی ایف آئی نے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے خطے میں اسٹارٹ اپ وینچرز کی حوصلہ افزائی کے لیے "نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ" قائم کیا

Posted On: 01 JAN 2024 3:46PM by PIB Delhi

نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ڈی ایف آئی) شمال مشرقی خطے میں نئے صنعتی اور خدمات کے شعبوں  کے پروجیکٹوں کے قیام میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کارپوریشن نے یکم جنوری 2023 - 30 نومبر 2023 کے درمیان تقریباً 5,338 پروجیکٹوں کی مدد کی،جن میں - تعلیم و تربیت خوراک کی ڈبہ بندی ، ہینڈ لوم اور دستکاری، صحت کی دیکھ بھال، ہوٹل اور سیاحت، مائیکرو فنانس وغیرہ متنوع شعبےشامل ہیں۔جن میں بالترتیب 766.47 کروڑ روپےکی منظوری اور 547.11 کروڑ روپےکی کل رقم تقسیم کی گئی۔

01.01.2023 سے 30.11.2023 کے دوران ریاست کے لحاظ سے پابندیاں اور ادائیگیاں

(کروڑ روپے میں)

تفصیلات

اروناچل پردیش

آسام

منی پور

میگھالیہ

میزورم

ناگالینڈ

سکم

تریپورہ

کل

منظوری

14.37

500.05

46.75

95.34

43.65

24.88

19.52

21.92

766.47

تقسیم

14.46

353.25

29.33

55.69

31.07

18.69

20.25

24.38

547.11

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

چھوٹی  اور بہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ای ) کے شعبہ کی ترقی کے لیے، کارپوریشن نے پہلی نسل کے ممکنہ مقامی کاروباریوں کی شناخت اور ان کی پرورش کے لیے پہل کی ہے اور انہیں قابل عمل صنعتی پراجیکٹس قائم کرنے میں مدد کے لیے آسان شرائط پر مالیت  فراہم کی ہے۔ بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری شعبے کے تحت کارپوریشن کی قرض فراہم کرنے والی اسکیموں کو رعایتی شرح سود پر بڑھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، این ای ڈی ایف آئی  خطے میں ایم ایس ایم ای  اور مائیکروفنانس شعبوں کے فروغ اور ترقی کے لیے اقدامات/ سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

Eco Heritage Villa2

ایکو ہیریٹیج ولا   ایک ہوم اسٹے گیسٹ ہاؤس ہے جو امپھال، منی پور میں واقع ہے۔ این ای ڈی ایف آئی  نے اپنی توسیع کے لیے نارتھ ایسٹ انٹرپرینیورز ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ای ڈی ایس ) کے تحت 10.00 لاکھ روپے کی منظوری دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020GSV.jpg

 

شالوم بائبل ہاؤس ایک آسمانی کتاب انجیل  فروخت کرنے والی ایک  دکان ہے جو کوہیما، ناگالینڈ میں واقع ہے۔ این ای ڈی ایف آئی  نے اپنی توسیع کے لیے وومن انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اسکیم (ڈبلیو ای ڈی ایس ) کے تحت 5.00 لاکھ روپے کی منظوری دی۔

خطے کے غیر محفوظ اور محروم علاقوں میں بنیادی سطح کے چھوٹے قرض دہندگان کی مدد کرنے کے لیے - کم آمدنی والے افراد کو قرض دینے کے لیے مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز (ایم ایف آئی ز ) کو تھوک مائیکرو کریڈٹ کے لیے "این ای ڈی ایف آئی  مائیکرو فنانس اسکیم"؛ اور ’’این ای ڈی ایف آئی مائیکرو لینڈنگ اسکیم’’  کو براہ راست مائیکرو انٹرپرینیورز کو بزنس کرسپانڈنٹ کے ذریعے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، جو فارم اور غیر فارمی شعبوں میں آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے شروع کیے گئے تھے۔ حوالہ کردہ مدت کے دوران، این ایم ایف ایس  کے تحت مجموعی طور پر 40.84 کروڑ روپے اور 1031.49 کروڑروپے  کی مالی امداد میں توسیع کی گئی تھی۔ جبکہ این ایم ایل ایس  کے تحت 4265 قرض لینے والوں کو 52.60 کروڑ روپے کی امداد دی گئی۔ ان سے نو لاکھ سے زیادہ مستفید ہونے والوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے، جن میں سے 90فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔

radha

 

تھوبل ضلع، منی پور سے تعلق رکھنے والی محترمہ وائیکھوم رادھارانی دیوی نے وائی یو وی فائننشیل سروسز پرائیویٹ لیمیٹڈ سے مائیکرو کریڈٹ لون حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MLL7.jpg

 

نمچی، جنوبی سکم سے تعلق رکھنے والی محترمہ خوشبو پردھان نے اپنی گروسری شاپ چلانے کے لیے معاون یونیکو فائننشیل سروسز پرائیویٹ لیمٹڈ (این ای ڈی ایف آئی کے ایم ایف آئی کے کی معاون کمپنی )سے مائیکرو کریڈٹ لون حاصل کیا۔

این ای ڈی ایف آئی  نے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت  کے تعاون سے شمال مشرقی وینچر فنڈ (این ای وی ایف ) قائم کیا ہے، جو کہ ایک وقف وینچر کیپیٹل فنڈ ہے، تاکہ خطے میں شروع ہونے والے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ فنڈ کے لیے سرمایہ کی وابستگی 100 کروڑروپے ہے (شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت 45.00 کروڑروپے، این ای ڈی ایف آئی  30.00 کروڑروپے اور ایس آئی ڈی بی آئی  25.00 کروڑروپے)۔ اس فنڈ نے علاقے کے اسٹارٹ اپس میں کافی جوش و خروش پیدا کیا۔ 30 نومبر 2023 تک، کل 67 پروجیکٹوں کو  98.18 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے دیئے گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I3YT.png

زرند مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، جو آزارا، گوہاٹی میں واقع ہے، ایک پلاسٹک ایمبیڈڈ ہلکے وزن کی اینٹوں کی تیاری اور فروخت کرنے والی کمپنی ہے۔A person in a yellow shirtDescription automatically generated

My3dMeta Private Limited تمام ضعف پرکشش مصنوعات کو ڈیزائن، تخلیق، ڈیلیور اور مارکیٹ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007L9W9.jpg

گرین بائیوٹیک ایکو سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، جو امپھال، منی پور میں واقع ہے، پہلا بایو فرٹیلائزر، بائیو کیڑے مار ادویات، لائیوا سٹاک اور ایکوا کلچر ان پٹ کے لیے پروبائیوٹکس ریسرچ پر مبنی فارمنگ ان پٹ بائیوٹیک مینوفیکچرر اور مارکیٹنگ انٹرپرائز ہے۔

نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ڈی ایف آئی  ) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 9 اگست 1995 کو کمپنیز ایکٹ 1956 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ این ای ڈی ایف آئی  مائیکرو، چھوٹے، درمیانے اور بڑے اداروں کو صنعتی، بنیادی ڈھانچے اور زراعت  سے منسلک منصوبوں کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔جس میں  شمال مشرقی خطے میں اور ایم ایف آئی /این جی او ایس  کے ذریعے مائیکرو فنانس بھی شامل ہے۔ فنانسنگ کے علاوہ کارپوریشن ریاستی حکومتوں، نجی شعبوں اور دیگر ایجنسیوں کو کنسلٹنسی اور مشاورتی خدمات پیش کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 3150


(Release ID: 1992142) Visitor Counter : 99