وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے شمالی/وسطی  بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں نگرانی میں اضافہ کیا

Posted On: 31 DEC 2023 12:46PM by PIB Delhi

گزشتہ چند ہفتوں میں بحیرہ احمر، خلیج عدن اور وسطی/شمالی بحیرہ عرب میں بین الاقوامی شپنگ لین سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر بحری سلامتی کے بڑھتے ہوئے واقعات دیکھے گئے ہیں۔ ہندوستانی ساحل سے تقریباً 700 سمندری میل کے فاصلے پر ایم وی روین پر بحری قزاقی کا واقعہ اورپور بندر  سے تقریباً 220 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایم وی کیم پلوٹو پر حالیہ ڈرون حملہ، ہندوستانی ای ای زیڈ کے قریب ہونے والے  سمندری واقعات میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ان واقعات کے جواب میں، ہندوستانی بحریہ نے وسطی/شمالی بحیرہ عرب میںسمندری نگرانی کی کوششوں اور قوت کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ ٹاسک گروپس جن میں ڈسٹرائرز اور فریگیٹس شامل ہیں، بحری حفاظتی آپریشن اور کسی بھی واقعے کی صورت میں تجارتی جہازوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ طویل فاصلے کے سمندری گشتی طیاروں اور آر پی اے کے ذریعہ فضائی نگرانی کو مکمل سمندری علاقےکی  بیداری کے لیے بڑھایا گیا ہے۔ ای ای زیڈ کی موثر نگرانی کے لیے، انڈین کوسٹ گارڈ کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کر رہی ہے۔

ہندوستانی بحریہ قومی میری ٹائم ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی بحریہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

3136



(Release ID: 1992012) Visitor Counter : 46