امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں، حکومت ہند، حکومت آسام اور یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) کے نمائندوں کے درمیان آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے
یہ معاہدہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پرامن، خوشحال اور شورش سے پاک شمال مشرق کے وژن کو پورا کرنے اور آسام میں پائیدار امن اور ہمہ گیر ترقی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے
وزیر داخلہ نے کہا، گزشتہ 5 برسوں میں ہوئے تمام معاہدوں میں مودی حکومت وقت سے آگے ہے اور وقت سے پہلے تمام شرطوں کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ وزیر اعظم مودی کے شورش سے پاک شمال مشرق کے وسیع وژن کے بغیر ممکن نہیں تھا
وزیر اعظم جناب مودی کی رہنمائی میں ہی انتہا پسندی، تشدد اور تنازعات سے پاک شمال مشرق کے وژن کے ساتھ وزارت داخلہ نے کام کیا
پورے شمال مشرق میں گزشتہ 5 برسوں میں مختلف ریاستوں کے ساتھ امن اور سرحد سے متعلق 9 معاہدے ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے آج شمال مشرق کے بڑے حصے میں امن قائم ہوا ہے
اُلفا کے ذریعے طویل تنازع میں دونوں طرف کے تقریباً 10 ہزار لوگ مارے گئے، جو اس ملک کے ہی شہری تھے، لیکن آج یہ مسئلہ پوری طرح سے حل ہو رہا ہے
سال 2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد آسام میں تشدد کے واقعات میں 87 فیصد، اموات میں 90 فیصد اور اغوا کے واقعات میں 84 فیصد کی کمی آئی ہے
صرف آسام میں اب تک 7500 کیڈرز نے خودسپردگی کی ہے، جس میں آج مزید 750 کا اضافہ ہوگا، اس طرح صرف آسام میں 8200 سے زیادہ کیڈرز کا ہتھیار ڈالنا امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہے
حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی طرف سے الفا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک وقتی پروگرام بنایا جائے گا اور اس کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی
حکومت ہند نے آسام کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک بہت بڑا پیکیج اور کئی بڑے پروجیکٹ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے، مودی حکومت معاہدے کی ہر بات پر پوری طرح عمل کرے گی
Posted On:
29 DEC 2023 7:20PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں، حکومت ہند، حکومت آسام اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) کے نمائندوں کے درمیان آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پرامن، خوشحال اور شورش سے پاک شمال مشرق کے وژن کو پورا کرنے اور آسام میں پائیدار امن، خوشحالی اور ہمہ گیر ترقی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمت نامہ پر دستخط کے دوران آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما اور وزارت داخلہ اور حکومت آسام کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج آسام کے لیے ایک سنہرا دن ہے جب طویل عرصے سے تشدد کا شکار رہے شمال مشرق اور آسام میں امن قائم ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد دہلی اور شمال مشرق کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں اور کھلے ذہن کے ساتھ سب کے ساتھ بات چیت شروع ہوئی۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں ہی انتہا پسندی، تشدد اور تنازعات سے پاک شمال مشرق کے وژن کے ساتھ وزارت داخلہ نے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں شمال مشرق کی مختلف ریاستوں کے ساتھ امن اور سرحد سے متعلق 9 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن کی وجہ سے شمال مشرق کے بڑے حصے میں امن قائم ہوا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج تک 9000 سے زیادہ کیڈروں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور آسام کے 85 فیصد علاقے سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (ایفسپا) کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند، حکومت آسام اور اُلفا کے درمیان آج سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہونے کی وجہ سے مودی حکومت نے آسام میں تمام پرتشدد گروہوں کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا معاہدہ آسام اور پورے شمال مشرق میں امن کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے معاہدہ کے تحت، اُلفا کے نمائندوں نے تشدد کا راستہ ترک کرنے، اپنے تمام ہتھیار اور گولہ بارود سونپنے اور اپنی مسلح تنظیم کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اُلفا نے اپنے مسلح کیڈروں کے زیر قبضہ تمام کیمپوں کو خالی کرنے، قانون کے ذریعے قائم پرامن جمہوری عمل میں شامل ہونے اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اُلفا تنازع میں دونوں طرف سے تقریباً 10 ہزار لوگ مارے گئے، جو اس ملک کے ہی شہری تھے، لیکن آج یہ مسئلہ پوری طرح سے حل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے آسام کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک بہت بڑا پیکیج اور کئی بڑے پروجیکٹ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت معاہدہ کی ہر بات پر پوری طرح عمل کرے گی اور اس پر کھری اترے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد آسام میں پرتشدد واقعات میں 87 فیصد، اموات میں 90 فیصد اور اغوا کے واقعات میں 84 فیصد کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف آسام میں اب تک 7500 کیڈروں نے ہتھیار ڈالے ہیں، جس میں آج مزید 750 کا اضافہ ہوگا، اس طرح صرف آسام میں 8200 سے زیادہ کیڈروں کا ہتھیار ڈالنا امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے 2019 میں این ایل ایف ٹی، 2020 میں برو، بوڈو، 2021 میں کاربی، 2022 میں آدیواسی معاہدہ، آسام-میگھالیہ سرحدی معاہدہ، 2023 میں آسام-اروناچل سرحدی معاہدہ اور یو این ایل ایف اور آج اُلفا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس معاہدے کے ساتھ ہی پورے شمال مشرق اور خاص طور پر آسام میں امن کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی طرف سے الفا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک وقتی پروگرام بنایا جائے گا اور اس کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد جتنے بھی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں مودی حکومت وقت سے آگے ہے اور تمام شرطوں کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کے شورش سے پاک شمال مشرق کے وسیع وژن کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
*****
ش ح – ق ت – ر ا
U: 3103
(Release ID: 1991638)
Visitor Counter : 126