وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزارت خزانہ کے ختم سال کاجائزہ 2023: سرکاری کمپنیوں کامحکمہ

Posted On: 27 DEC 2023 3:11PM by PIB Delhi

سال 2023 میں سرکاری کمپنیوں کےمحکمے(ڈی پی ای)نے مختلف کلیدی شعبوں میں اقتصادی ترقی اور کارکردگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری کمپنیوں کےمحکمے(ڈی پی ای)نے مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) کے اندر سرمایہ اخراجات (کیپ ایکس) کی نگرانی کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لیے ایک آن لائن ایم او یو ڈیش بورڈ کو لاگو کرکے ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانا اور سرکاری کمپنیوں کےمحکمے(ڈی پی ای)کے دائرہ کار کے تحت خریداری میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے۔

بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں ( ایم ایس ایم ایز) کے لیے حکومت کے معاون اقدامات کے ساتھ تال میل  رکھتے ہوئے مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) نے جامع خریداری کے لیے ایک مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ کامیابیاں معاشی ترقی کو آگے بڑھانے اور سرکاری شعبے کے اندر پائیدار ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں سرکاری کمپنیوں کےمحکمے(ڈی پی ای)کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہیں۔

2023 میں وزارت خزانہ کے سرکاری کمپنیوں کے محکمے کی کچھ بڑی کامیابیاں درج ذیل ہیں:

مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) میں سرمایہ اخراجات  (کیپ ایکس)

  • مالی سال 24-2023 کے لیے سرکاری کمپنیوں کامحکمہ منتخب مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز)  اور دیگر تنظیموں کے سرمایہ اخراجات (کیپ ایکس) کی نگرانی کر رہا ہے۔ 7.33 لاکھ کروڑروپے کے تخمینہ اخراجات  میں سے 4.88 لاکھ کروڑ روپئےیعنی تقریباً 66.61 فیصد کی حصولیابی 30 نومبر 2023 تک ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DJU3.jpg

مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز)  کی کارکردگی کے جائزے کے لیے ایم او یو ڈیش بورڈ:

مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) کے ساتھ ایم او یو کی سالانہ مشق، اس میں  مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شامل ہے، انتظامی وزراء کی طرف سے اس کی توثیق، مفاہمت ناموں پر دستخط اور ان کے جائزے کے عمل کو  22-2021 اور اس کے بعد سے ایم او یو ڈیش بورڈ کے ذریعے آن لائن کیا جا رہا ہے۔

مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) کی کارکردگی کو  جانچنے  کے لیے ایم او یو کے آن لائن ڈیش بورڈ نے 2022 میں‘ای گورننس’ کے زمرے میں‘اسکوچ گولڈ ایوارڈ’ حاصل کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CN6Y.jpg

مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز)  کے ذریعے خریداری

  1. گورنمنٹ ای مارکٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے خریداری
  • متعلقہ فریقوں  کے ساتھ مسلسل مشغولیت نے گورنمنٹ-ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعے مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز)  کی خریداری میں کئی گنا اضافہ  میں  سہولت فراہم کی ہے۔
  • نومبر،2023 تک مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) کے ذریعے جی ای ایم کے ذریعےنومبر2023 تک 1,33,720 کروڑ روپے کی خریداری کی  گئی، جبکہ نومبر 2022 تک 48,730 کروڑ روپئے کی خریداری کی گئی۔
  1.  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) سے خریداری

حکومت کی طرف سے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں  کے لیے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے مطابق،گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کے ذریعے مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز)  کی خریداری میں سال بہ سال کی بنیاد پر تقریباً 2.7 گنا اضافہ ہوا ہے اور ایم ایس ایز سے خریداری  30 نومبر 2023 تک کے ہدف سے 10فیصد زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TWVK.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

(U: 3045)


(Release ID: 1991145) Visitor Counter : 84