امور خارجہ کی وزارت

کابینہ نے نیوزی لینڈ کے آکلینڈ  میں  بھارت کا  قونصل خانہ کھولنے  کی منظوری دی

Posted On: 27 DEC 2023 3:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  نیوزی لینڈ کے آکلینڈ  میں بھارت کا قونصل خانہ  کھولنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

آکلینڈ میں بھارت کا قونصل خانہ کھلنے سے  بھارت  کے سفارتی کام کاج  کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی مصروفیات کے تناظر بھارت  کی سفارتی نمائندگی بھی مستحکم ہو گی۔ اس سے بھارت  کے اہمیت کے حامل تجارتی مفادات کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی اور آکلینڈ میں بھارتی کمیونٹی  کو  بہتر خدمات فراہم ہوں گی۔

توقع ہے کہ یہ قونصل خانہ ایک سال  کی مدت کے  اندر اندر کھل جائے  گا اور پوری طرح کام کرنے لگے گا۔

***

ش ح۔ ش م ۔ ک ا



(Release ID: 1990881) Visitor Counter : 51