امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور كی وزارت نے مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم كا دھڑا) /ایم ایل جے كے –ایم اے كو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے


داخلی امور اور امداد باہمی كے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ تنظیم اور اس کے ارکان جموں و کشمیر میں ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مدد كررہے ہیں اور لوگوں کو وہاں اسلامی حکمرانی کے قیام کی حمایت کے لیے اکسارہے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کا پیغام بالکل واضح ہے کہ ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کام کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا اور اسے قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے گی: وزیر داخلہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت، وزارت داخلہ نے اب تک 4 تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں، 6 افراد کو دہشت گرد اور 2023 میں 2 تنظیموں کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے

Posted On: 27 DEC 2023 3:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم دھڑے)/ ایم ایل جے كے –ایم اے کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یواے پی اے) 1967 کے سیکشن 3(1) کے تحت ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔

ایكس پلیٹ فارم پر ایك پوسٹ میں مركزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تنظیم اور اس کے ارکان جموں و کشمیر میں ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مددكررہے ہیں اور لوگوں کو وہاں اسلامی حکمرانی کے قیام کی حمایت کے لیے اکسارہے ہیں۔

مركزی وزیر داخلہ نے كہا كہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کا پیغام بالکل واضح ہے کہ ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کام کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا اور اسے قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے گی۔

مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم دھڑا)/ ایم ایل جے كے –ایم اے تنظیم اور اس کے اراکین جموں و کشمیر میں ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ہندوستان میں  دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مدد كررہے ہیں۔  اس تنظیم کے ارکان عوام کو بھڑکا کر جموں و کشمیر میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہندوستان کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس تنظیم کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، 1967، تعزیرات ہند، 1860، آرمس ایکٹ، 1959 اور رنبیر پینل کوڈ، 1932 کی مختلف دفعات کے تحت کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت، وزارت داخلہ نےاب تک 4 تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں، 6 افراد کو دہشت گرد اور 2023 میں 2 تنظیموں کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے

……………..

ش ح – ع ح

U: 3020


(Release ID: 1990866) Visitor Counter : 106