عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے50 پنشن یافتگان کی بہبود کی انجمنوں اور 16 بینکوں کے نوڈل افسروں کے ساتھ ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کا جائزہ لیا
حکومت کا مارچ 2023 کے آخر تک مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے ذریعہ50 لاکھ ڈی ایل سی جمع کرائے جانے کا نشانہ ہے
تمام پنشن یافتگان کے ذریعہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے 80سال سے زیادہ عمر والے سپرسینئرپنشن یافتگان کے ڈی ایل سی کے لیے ایک انتہائی مرکوزطریقہ اختیار کیاگیا ہے
پنشن اورپنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری نے یکم تا 30 نومبر 2023تک چلائے جانے والی ملک گیر ڈی ایل سی مہم 2.0 کو کامیابی ہمکنارکرانے کے معاملے میں پنشن تقسیم کاربینکوں، پنشن یافتگان کی بہبود کی انجمنوں، یو آئی ڈی اے آئی اور سابق فوجیوں کے بہبود کے محکمے کے تعاون کی ستائش کی
Posted On:
27 DEC 2023 10:50AM by PIB Delhi
پنشن اورپنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے یکم تا 30 نومبر 2023 تک 16 تقسیم کار بینکوں،تمام وزارتوں/ محکموں، پنشن یافتگان کے بہبود کی 50 انجمنوں، یو آئی ڈی اے آئی اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ڈی ایل سی /چہرے کے تصدیق کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پنشن تقسیم کار اتھارٹیزکے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے تمام پنشن یافتگان میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے ملک بھرکے 150 شہروں میں 602 مقامات پر ایک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کا اہتمام کیا۔
اس سلسلے میں پنشن اورپنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی شری نواس نے 26 دسمبر 2023 کو 16 پنشن تقسیم کاربینکوں کے 290 نوڈل افسروں اور پنشن یافتگان کی بہبود کی 50 انجمنوں کے ساتھ ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جناب شری نواس نے خصوصی طور پر چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کےلیے پنشن یافتگان کی مدد کرنے کےمعاملے میں پنشن تقسیم کار بینکوں اور پنشن یافتگان کی بہبود کی انجمنوں کی خدمات کی ستائش کی۔بینک کے افسروں پنشن یافتگان کی بہبود کی انجمنوں نے چلنے پھرنے سے معذور پنشن یافتگان کے گھروں/ ہسپتالوں میں پہنچ کر ان کے ڈی ایل سی تیار کیے جس سے ان پنشن یافتگان کو بڑی مدد ملی۔
ڈی ایل سی مہم 2.0 کے تحت دسمبر 2023 تک 1.29 کروڑ پنشن یافتگان نے ڈی ایل سی جمع کرائےجن میں سے 41 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان ہیں۔اس مہم کے نتیجے میں چہرے کی تصدیق کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ایل سی تیارکرنے والوں کی تعداد 21.34 لاکھ سے زیادہ ہے،بایومیٹرکس کا استعمال کرنے والے 97.13 لاکھ ہیں، اور آئرس کا استعمال کرنے والے 10.95لاکھ ہیں۔ان میں سے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان میں سے 10.43 لاکھ کاڈیل ایل سی چہرے کی تصدیق کے ذریعے ، 28.90 لاکھ کا بایومیٹرک کے ذریعےاور 2.33 لاکھ کا ڈی ایل سی آئرس کے ذریعے تیارکیا گیا۔ڈی ایل سی تیارکرنے کا عمر کے لحاظ سے تجزیہ کرنے پر پتا چلتا ہے کہ 90سال سے زیادہ عمر کے 27 ہزار سے زیادہ پنشن یافتگان اور 80 سے 90سال تک کے عمر کے 2.84 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان نے ڈیجیٹل موڈ کااستعمال کیا۔
محکمے کے ذریعہ تیارکردہ وقف شدہ ڈی ایل سی پورٹل کےمطابق ڈی ایل سی تیار کرنے میں 5ریاستوں نے سبقت حاصل کی ہے، جن میں مہاراشٹر،اترپردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو اورکیرل شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب 5.48 لاکھ ،5.03 لاکھ ،2.81لاکھ ، 2.78 لاکھ اور 2.44 لاکھ ڈی ایل سی تیارکیے ہیں۔ڈیل ایل سی تیارکرنےمیں سبقت لے جانے والے پانچ بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، کینرابینک، بینک آف انڈیااورسینٹرل بینک آف انڈیاشامل ہیں۔ان بینکوں نے پنشن تقسیم کار بینکوں کے طور پر بھی نمایاں حیثیت حاصل کی ہے۔ان بینکوں نے بالترتیب 8.22 لاکھ، 2.59 لاکھ، 0.92 لاکھ 0.74 لاکھ اور 0.69 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی تیارکیے ہیں۔
پنشن اورپنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی شری نواس نے کہا کہ مہم کے آخرتک یعنی 31 مارچ 2024 تک مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے 50 لاکھ ڈی ایل سی تیارکرنے کا نشانہ پورا کرنے کے لیے تمام متعلقین کو 100 فیصد عمل درآمدکانظریہ اختیارکرناچاہیے۔80سال سے زیادہ عمر کے پنشن یافتگان کے لیے ایک انتہائی فوکس والا نظریہ اپناناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنشن یافتگان کو ڈیجیٹلی بااختیاربنانا حکومت کامقصد ہے جس کی پالیسی ‘کم از کم حکومت ،زیادہ سے زیادہ حکمرانی’ہے۔
جناب شری نواس نے کہا کہ جن پنشن یافتگان نے ابھی تک لائف سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے ہیں ان کے لیے پنشن یافتگان کی فہرست استثناءبینکوں کے ذریعے تمام پی ڈبلیو ایزفراہم کرائی جائے گی تاکہ انجمنیں 50 لاکھ ڈی ایل سی کے نشانے کو پوراکرنے کے لیے 100 فیصد عمل درآمد کا نظریہ اختیارکرسکیں۔پنشن تقسیم کار بینک کامیابی کی کہانیوں اوربہتری کے شعبوں کوشناخت کرنے کے لیے تمام نوڈل افسروں کے ساتھ منعقد کیے جانے والے کیمپوں کا علاحدہ علاحدہ جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر ڈی ایل سی مہم کے کامیابی نفاذ سے نومبر 2024 میں ایک اور شاندار ملک گیر ڈی ایل سی مہم 3.0 کے بارے میں توقعات پیدا ہوتی ہیں۔
*****
ش ح ۔ ا گ ۔ج ا
U. No.3004
(Release ID: 1990689)
Visitor Counter : 84