عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 25 دسمبر، 2023 کو گڈ گورننس ڈے کا افتتاح کریں گے
آئی جی او ٹی کرما یوگی پلیٹ فارم پر 3 نئی خصوصیات کا افتتاح: مائی آئی جی او ٹی، بلینڈڈپروگرام، اور کیوریٹڈ پروگرام
ڈی او پی ٹی کے سالانہ صلاحیت سازی منصوبے (اے سی بی پی) کے جز کے طور پر 12 محکمہ مخصوص ای -لرننگ صلاحیت سازی کورسوں کا آغاز
مڈل مینجمنٹ اہلکاروں کے لیے وکاس(متغیر اور متنوع کرم یوگی ایڈوانسڈ سپورٹ) صلاحیت سازی کے پروگراموں کا آغاز
Posted On:
24 DEC 2023 1:57PM by PIB Delhi
عملے اور تربیت کے شعبے (ڈی او پی ٹی) کے ذریعے 25 دسمبر 2023 کو گڈ گورننس ڈے منایا جائے گا۔
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں گڈ گورننس ڈے کا آغاز اور افتتاح کریں گے۔
اس خاص موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آئی جی او ٹی کرما یوگی پلیٹ فارم پر 3 نئی خصوصیات کا آغاز کریں گے جن میں مائی آئی جی او ٹی، بلینڈڈ پروگرام، اور کیوریٹڈ پروگرام شامل ہیں۔
مائی آئی جی او ٹی انفرادی افسران کے ہوم پیج پر ٹارگٹڈ تربیتی کورسز فراہم کرتا ہے جو براہ راست افسر کی صلاحیت سازی کی ان کی وزارتوں / محکموں کے لیے صلاحیت سازی کے منصوبے میں نشاندہی کردہ منفرد ضروریات کو پورا کرتے ہیں جس سے انتہائی ذاتی ، مرکوز اور ٹارگٹڈ صلاحیت سازی کے تجربے کی سہولت ملتی ہے ۔ اسسے انفرادی اور تنظیمی آموزشی ضروریات کے درمیان تال میل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اب تک 28 لاکھ سے زیادہ صارفین اس پلیٹ فارم پر شامل ہو چکے ہیں اور اس پلیٹ فارم پر تقریبا 830 اعلی معیار کے ای -لرننگ کورسز دستیاب کرائے گئے ہیں۔
آئی جی او ٹی-کرما یوگی پلیٹ فارم پر بلینڈڈ پروگرام عہدیداروں کی گوناگوں تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام سطحوں پر تربیتی طریقوں تک مساوی رسائی کی سہولت فراہم کریں گے۔ بلینڈڈ پروگرام روایتی آف لائن (ذاتی) کلاس روم کورسز کو آن لائن سیکھنے کے اجزا کے ساتھ مربوط کرتے ہیں۔ یہ افسران اور فیکلٹی کو آن لائن کورسز کی لچک اور سہولت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے نیز کلاس روم میں آمنے سامنے کی گفت و شنید کے انمول فوائد کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
آئی جی او ٹی کرما یوگی پر تیار کردہ پروگرام وزارتوں / محکموں اور تربیتی اداروں کی متنوع آموزشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ کورس فراہم کنندگان آئی جی او ٹی کے ذخیرے سے متعلقہ مواد ، وسائل اور تشخیص کو ایک پروگرام اپروچ کے ساتھ ترتیب دینے کے قابل ہوں گے تاکہ سیکھنے کا ایک مناسب سفر فراہم کیا جاسکے۔
اس خاص دن پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ڈی او پی ٹی کی کرما یوگی ڈیجیٹل لرننگ لیب (کے ڈی ایل ایل) کے ذریعہ ڈی او پی ٹی کے سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی) کے حصے کے طور پر دو ماہ کے عرصے میں تیار کردہ 12 ڈومین مخصوص صلاحیت سازی ای لرننگ کورسز کا بھی آغاز کریں گے۔ کے ڈی ایل ایل کا افتتاح معزز وزیر مملکت (پی پی) نے اگست 2021 میں سول سرونٹس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ای لرننگ کورسز تیار کرنے کے لیے کیا تھا۔ ڈی او پی ٹی کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ عزت مآب وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے 27 ستمبر 2023 کو لانچ کیا گیا تھا ۔ یہ 12 کورسز نہ صرف ڈی او پی ٹی میں کام کرنے والے سول سرونٹس کی ڈومین اہلیت کی ضروریات کو براہ راست پورا کریں گے بلکہ دیگر سرکاری اداروں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر موثر انداز میں فعال معاملات کو سنبھالنے میں مدد کریں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی سکریٹریٹ میں مڈل مینجمنٹ سول سرونٹس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے وکاس (ویری ایبل اینڈ ایمرسیو کرمیوگی ایڈوانسڈ سپورٹ) کے نام سے ایک نیا مخلوط تعلیمی پروگرام بھی شروع کریں گے۔ وکاس آئی جی او ٹی کے ساتھ ایک مخلوط پروگرام ہے جس میں آئی ایس ٹی ایم میں 33 گھنٹے کی تربیت کے ساتھ آف لائن تربیت کے 30 گھنٹے شامل ہیں جس میں مرکزی حکومت میں ضروری فنکشنل ، طرز عمل اور تکنیکی صلاحیتیں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2931
(Release ID: 1990069)
Visitor Counter : 98