دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے واٹرشیڈ منصوبوں میں سبز معیشت کے لیے کیکٹس پر ایک روزہ قومی ورکشاپ سے خطاب کیا


کیکٹس کے پودے لگانے اور اس کے معاشی استعمال پر مبنی ماحولیاتی نظام کو وجود میں لانے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں: جناب گریراج سنگھ

ڈی او ایل آر نے ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے تحت آئی سی اے آر، آئی سی اے آر ڈی اے اور راجستھان کی ریاستی حکومت کے ساتھ بے خاردار کیکٹس کی کاشت اور اس کے اقتصادی استعمال کو فروغ دینے میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

ڈی او ایل آر نے تمام ریاستوں / مرکز زیر انتظام علاقوں کو ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی کے تحت واٹرشیڈ منصوبوں میں بے خاردار کیکٹس کی کاشت/پلانٹیشن کو فروغ دینے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں

Posted On: 23 DEC 2023 3:09PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئی دہلی میں ”واٹرشیڈ منصوبوں میں سبز معیشت کے لیے کیکٹس“ کے موضوع پر ایک روزہ قومی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ کیکٹس کی کاشت کو فروغ دینے کے ایک حصے کے طور پر، زمینی وسائل کے محکمے نے ”واٹرشیڈ منصوبوں میں سبز معیشت کے لیے کیکٹس“ کے موضوع پر ایک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

 

 

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے تمام مندوبین سے اپیل کی کہ وہ کیکٹس کے پودے لگانے اور اس کے معاشی استعمال پر مبنی ماحولیاتی نظام کو وجود میں لانے کے لیے اس موقع کا استعمال کریں۔

 

 

سکریٹری، ڈی او ایل آر، جناب اجے ٹرکی نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے اس طرح کے اختراعی تصورات کو پیش کرنے کے لیے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قومی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر واٹرشیڈ ڈویژن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید ریاستوں کو تجویز پیش کی کہ وہ ریاستی سطح پر اسی طرح کی ورکشاپ منعقد کریں جس میں تمام اسٹیک ہولڈروں کو شامل کیا جائے۔

ورکشاپ نے کیکٹس کی کاشت اور اس کے معاشی استعمال کے فروغ کے لیے ماہرین، صنعت کاروں، اختراع کاروں اور حکومت کے نمائندوں کو ایک ساتھ لانے میں مدد فراہم کی۔

 

 

زمینی وسائل کا محکمہ (ڈی او ایل آر) مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم، یعنی پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی) کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ جزو کو نافذ کر رہا ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد ملک میں انحطاط پذیر زمینوں کو پائیدار ترقی دینا ہے۔ ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی کا دائرہ کار مختلف قسم کے مناسب پودے لگانے کی اجازت دیتا ہے، جو انحطاط شدہ زمینوں کی بحالی میں مدد کرتا ہے۔ کیکٹس پودوں کی سخت ترین انواع ہے جسے اپنی نشوونما اور بقا کے لیے صرف کم بارش کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے، ڈی او ایل آر ملک کے وسیع تر فائدے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے ایندھن، کھاد، چارہ، چمڑے، خوراک وغیرہ کے مقاصد کے فوائد کو محسوس کرنے کے لیے انحطاط پذیر زمینوں پر کیکٹس کی کاشت شروع کرنے کے لیے مختلف اختیارات تلاش کر رہا ہے۔

 

 

اس موقع پر، ڈی او ایل آر نے ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے تحت آئی سی اے آر، آئی سی اے آر ڈی اے اور راجستھان کی ریاستی حکومت کے ساتھ بے خاردار کیکٹس کی کاشت اور اس کے اقتصادی استعمال کو فروغ دینے میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

 

 

اس وقت ملک میں کیکٹس کی کاشت صرف چارے کے مقصد تک محدود ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کیکٹس کے دیگر اقتصادی اور ماحولیاتی استعمال کے لیے بیداری، تشہیر اور معیاری شجرکاری مواد کی دستیابی، مثالی ماحولیاتی نظام اور مارکیٹنگ کے طریقوں کے پیکج کے ذریعے اس کے فروغ کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ نے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان بیداری لانے اور انہیں ایک دوسرے سے جوڑنے میں بہت مدد کی ہے۔

ڈی او ایل آر نے پہلے ہی ’ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی کے تحت واٹرشیڈ منصوبوں میں بے خاردار کیکٹس کی کاشت/پلانٹیشن کو فروغ دینے‘ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ورکشاپ میں شریک تمام مندوبین کو رہنما خطوط کی ایک کاپی بھی فراہم کی گئی۔

 

 

اس ورکشاپ کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈروں جیسے مرکزی حکومت، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں، صنعت، ماہرین کو اکٹھا کرنے اور بنجر اور نیم بنجر علاقوں میں کیکٹس کی کاشت کو فروغ دینے اور کیکٹس پر مبنی صنعتوں کو اس کے مختلف اقتصادی استعمالات کو فروغ دینے کے لیے تعاون اور ایک روڈ میپ تیار کرنا تھا۔

 

 

15 ریاستی حکومتوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 200 مندوبین، مرکزی لائن کی وزارتوں/ محکموں کے سینیئر افسران جیسے ایم او پی این جی، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو، ایم او ای ایف اینڈ سی سی، ڈی او آر ڈی، فوڈ پروسیسنگ، متعلقہ صنعت کے نمائندوں، اور دیگر معروف تحقیقی تنظیموں/ اداروں جیسے آئی سی اے آر، سی اے زیڈ آر آئی، این آر اے اے نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری (واٹرشیڈ مینجمنٹ) اور محکمہ زمینی وسائل کے واٹرشیڈ ڈویژن کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ مندوبین نے پریزنٹیشن پیش کیں اور کیکٹس کی کاشت اور اس کے معاشی اور ماحولیاتی استعمال جیسے کمپریسڈ بایو گیس، بایو فرٹیلائزر، بایو لیدر، چارہ، خوراک، فارماسیوٹیکل فوائد، کاربن کریڈٹ وغیرہ کے مختلف مسائل پر غور و خوض کیا۔ ورکشاپ کے دوران موجود صنعت کے نمائندوں نے ڈی او ایل آر کی کوششوں کی تعریف کی اور کیکٹس کی کاشت اور کیکٹس پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

23-12-2023

U: 2916



(Release ID: 1989928) Visitor Counter : 97